اسلام آباد سے راولپنڈی جانے والی میٹرو بس میں آگ لگ گئی۔
راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس ایک بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی،سیکریٹریٹ سے صدر جانے والی میٹرو بس میں سکستھ روڈ کے قریب اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
ذرائع کے مطابق ڈرائیور نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بس کو فوری طور پر اسٹیشن پر روکا اور تمام مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا۔
ابتدائی طور پر آگ پر قابو پا لیا گیا تھا تاہم تیز ہواؤں کے باعث آگ دوبارہ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور دوسری مرتبہ لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ بس خالی ہونے کے باعث حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ میٹرو بس کے انجن میں لگی تھی جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔





































