حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 90 پیسے فی لیٹر اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمت 358 روپے 77 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 381 روپے 77 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 8 ستمبر 2026 سے ہوگا۔ اس سے قبل پیٹرول 345 روپے 87 پیسے جبکہ ڈیزل 378 روپے 5 پیسے فی لیٹر فروخت ہورہا تھا

