Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • یوم دفاع پاکستان 6ستمبر1965ءکے شہدا و غازیوں کو قوم کا خراج عقیدت
    • سیاسی منظر نامے پر نئے صوبوں کی بحث پیپلز پارٹی مخالف،محسن نقوی حامی احسن اقبال کی15نئے صوبوں کی تجویز پر ہلچل
    • ایران کا امریکی بحری بیڑے پر حملے کا دعویٰ طیارہ بردار جہاز اور ڈسٹرائر نشانے پر
    • خیبر پختونخوا میں مختلف جھڑپوں کے دوران 21 خوارج ہلاک
    • اپریل 2027 میں پاکستان میں کھیلوں کا بڑا میلہ ساؤتھ ایشین گیمز میں 6 ہزار سے زائد کھلاڑی متوقع
    • پاکستان میں نیپال جیسی سیلابی تباہی کا خطرہ، ماہرین نے خبردار کردیا
    • پی ایس ایل کی تاریخیں بدلنے کا امکان، جنوری میں ٹورنامنٹ کرانے پر بات چیت
    • پاکستان صرف 55 رنز پر ڈھیر بھارت نے 7 وکٹوں سے میچ جیت لیا
    • ماؤنٹ آناک کراکاٹاؤ کی راکھ جکارتہ ایئرپورٹ پر پروازیں معطل
    • برائن لارا بھی عمران خان کے لیے بول پڑے
    • بلوچستان کا امن، خوشحالی اور عوامی بہبود ریاستی کوششوں کا مرکز : عاصم منیر
    • ایرانی حملے کا جواب، امریکی سینٹ کام نے 3 آئل ٹینکرز پر حملہ کر دیا
    • لوئس اینریکے 2030 تک پی ایس جی کلب کے کوچ مقرر
    • گلیات روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ مسافرمشکلات کا شکار
    • ہسپتال بھی محفوظ نہ رہے، PIMSکے بعد شیخ زاید میں آتشزدگی
    • لیون میں جھگڑا، فینرباہچے کے گرین ووڈ گینڈوز ی کو جرمانہ، پابندی عائد
    • پیڑول کے بعد بجلی بھی مہنگی 2’6 روپے فی یونٹ کا عوام پر بم گرا دیا گیا
    • مشرقی چین میں شدید بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ، 1 ہلاک، 11 لاپتا
    • ایرانی آئل ٹینکر پر امریکی میزائل حملہ خَرگ جزیرے کے قریب واقعہ
    • لندن میں ایما بیگ اور صبا قمر کی ملاقات تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھا گئیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    خیبرپختونخوا حکومت ای وی بائیکس سکیم متعارف کرانے کا فیص

    By Khabrain Newsاگست 29, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا حکومت نے خواتین کیلئے ای وی بائیکس سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور صوبائی کابینہ نے اس کی منظوری بھی دے دی۔ سکیم کے تحت کالجوں اور یونیورسٹیوں کی طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو ای وی بائیکس فراہم کی جائیں گی۔خیبرپختونخوا کے وزیراعلی محمد سہیل آفریدی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلی محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ ای وی بائیکس سکیم کا پہلا فیز بہت جلد شروع کیا جائے گا اور بائیکس خالصتا میرٹ کی بنیاد پر فراہم کی جائیں گی، بائیکس کے بعد حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے ای وی رکشوں کی سکیم بھی متعارف کرائی جائے گی، جو صوبے میں صاف اور سرسبز ماحول کے فروغ کیلئے ایک بہترین اقدامباقی صفحہ 4بقیہ نمبر 2

    ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات، سائنس و ٹیکنالوجی شفیع جان نے اجلاس کے بعد کابینہ کے فیصلوں کے حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ کابینہ نے ضلع چارسدہ میں عمر زئی کے نام سے ایک نئی تحصیل کے قیام کی منظوری دی ہے، اس کے ساتھ ساتھ بورڈ آف ریونیو، لوکل گورنمنٹ، پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ اور فنانس محکموں پر مشتمل ایک کمیٹی بھی بنائی گئی ہے جو ڈویژن، سب ڈویژن، تحصیل اور سب تحصیل جیسی انتظامی اکائیوں میں مستقبل میں کسی بھی تبدیلی کے لیے معیار طے کرے گی تاکہ ایسی تبدیلیاں عوامی مفاد اور صوبے کی انتظامی ضرورت کے مطابق کی جا سکیں۔شفیع جان نے بتایا کہ کابینہ نے سال 2027 سے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز ایڈمیشن ٹیسٹ(ایم ڈی کیٹ) ایجوکیشنل ٹیسٹنگ اینڈ ایویلیوایشن ایجنسی (ایٹا) کے ذریعے کروانے کی حتمی طور پر منظوری دی ہے، اس سلسلے میں تکنیکی اور قانونی پہلوں کا جائزہ لینے کیلئے ایک کمیٹی بھی بنائی گئی ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ کابینہ نے عدالتی افسران کے لیے ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن پالیسی کی منظوری دی ہے اور صوبائی اسمبلی کی مشترکہ قرارداد نمبر 240 کو وفاقی حکومت کو بھجوانے کی اجازت دی ہے، اجلاس میں خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کی مالی سال 25-2024 کی سالانہ رپورٹ بھی پیش کی گئی جسے منظور کر لیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ سیلاب سے متاثرہ انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے لیے ایک ارب روپے کی منظوری دی گئی، جس میں سے 500 ملین روپے خصوصی طور پر چترال کے اضلاع کے لیے مختص کیے گئے ہیں، کابینہ نے وانا کے شہید مولانا مرزا جان کے معاوضے میں خصوصی کیس کے طور پر اضافہ کرتے ہوئے اسے ایک کروڑ روپے تک بڑھانے کی منظوری دی۔شفیع جان نے بتایا کہ کابینہ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی سالانہ رپورٹ 2025 کو صوبائی اسمبلی میں پیش کرنے کی اجازت دے دی ہے، اس کے علاوہ لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کو تاجکستان اور پاکستان کے درمیان مقامی ترقی کے شعبے میں ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے لیے صوبائی حکومت کی رضامندی وفاق کو بھیجنیکی اجازت دی گئی اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خیبر کیلئے 5 ملین روپے کی گرانٹ بھی منظور کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کے لیے 54 مزید بسوں کی خریداری کے مرحلے میں کسٹمز ڈیوٹی، ٹیکسز اور درآمدی اخراجات پورے کرنے کے لیے اضافی فنڈز کی منظوری بھی دی گئی، کابینہ نے خیبر انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ (کیچ) کے باقی ماندہ تعمیراتی کام کے لیے برج فنانسنگ کی بھی منظوری دی۔صوبائی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ کابینہ نے گاوی 6.0 ویکسین پورٹ فولیو آپٹیمائزیشن اینڈ پرائیورٹائزیشن (وی پی او پی) پروگرام کے تحت ہیکسا ویلنٹ ویکسین، پی سی وی-14، ڈی پی ٹی بوسٹر ڈوز اور ہیپاٹائٹس-بی برتھ ڈوز سے متعلق ملکی سطح کے اقدامات کی صوبائی منظوری دیم اس منظوری کے بعد پینٹا ویلنٹ اور آئی پی وی سے ہیکسا ویلنٹ ویکسین کی طرف منتقلی ممکن ہو سکے گی، جس میں کئی اینٹیجنز کو ایک ہی ویکسین میں شامل کیا جائے گا جس سے مالیاتی اخراجات میں بڑی حد تک کمی آئے گی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ذاد کشمیر کی ترقی اوالین ترجیح وزیراعظم شہباز شریف

      غزہ جنگ پر احتجاج، اسپین، آئرلینڈ، سلووینیا، نیدرلینڈز اور آئس لینڈ کا یوروویژن بائیکاٹ

      بانی پی ٹی آئی جیل سے شفا انٹرنیشنل ہسپتال روانہ

      تازہ ترین

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب

      راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.