لاہور(کلچرل رپورٹر) چائلڈ سٹاررداعاصم نئے پراجیکٹ میں مصروف ہوگئی ہیں۔ انہوں نے”خبریں“سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ میں نے 7سال کی عمر سے سکول کے پروگرامز میں حصہ لینے سے اداکاری کا آغاز کیا اور کیمرے کے سامنے پہلی مرتبہ ایک ٹیلی فلم ©”دُعا” میں مرکزی کردار سے کیا جس میں ایک ایسی یتیم بچی کا کردار ادا کیا جس کو باپ کی کمی احساس کمتری کا شکار کر دیتی ہے۔ بچوں کے سٹیج ڈرامہ عینک والا جن میں پری کے کردار میں تقریباً ساڑھے 4سال تک لوگوں کو متوجہ رکھا۔ٹی وی پر اداکاری کا آغاز کرائم سیریز سے کیا اور مختلف ٹی وی چینلز کے متعدد ڈراموں میں چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر کام کیا۔پی ٹی وی پرانہوں نے”روشن راستے“اور ”منزل منزل“میں کام کرچکی ہیں۔آنے والے پراجیکٹس جس کی ریکارڈنگز ہو چکی ہیں۔ ڈرامہ کی ریکارڈنگ کے دوران بارہا ڈائریکٹر صاحب اور باقی افراد کی طرف سے مجھے سراہا کیا اوسینیئر اداکاروں کی طرف سے میری حوصلی افزائی کی گئی۔ یہ کردار بھی یقینا لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرے گا۔فیچر فلم ”سایہ خُدا ئے ذوالجلال“ میں ایک برگیڈیئر کی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اداکاری کے ساتھ ساتھ میں تعلیم بھی جاری رکھے ہوئے ہوں۔