تازہ تر ین

ویسٹ انڈیز کے 152 رنز پر 5کھلاڑی آﺅٹ

برج ٹاو¿ن (ویب ڈیسک) کینسنگٹن اوول گراو¿نڈ میں کھیلے جا رہے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کریگ براتھ ویٹ اور کرین پاو¿ل میدان میں اترے لیکن اپنی ٹیم کو اچھا اوپننگ سٹینڈ فراہم نہ کر سکے۔ ٹیم کا سکور ابھی 12 رنز تک ہی پہنچا تھا کہ براتھ ویٹ آو¿ٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ انہوں نے صرف 9 رنز بنائے۔ یہ وکٹ محمد عامر کے حصے میں آئی اور سرفراز احمد نے ان کا کیچ لیا۔ اس کے فوری بعد شمرون ہیٹمائر آئے اور بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے۔ محمد عباس کی گیند پر اظہر علی نے ان کا کیچ لیا۔ ویسٹ انڈیز کا سکور ابھی 37 رنز پر پہنچا تو اسے شائی ہوپ کی صورت میں تیسرا نقصان اٹھانا پڑ گیا۔ ہوپ نے صرف 5 رنز بنائے۔ یہ وکٹ یاسر شاہ کے حصے میں آئی اور سرفراز احمد نے ہی وکٹوں کے پیچھے ان کا کیچ لیا۔ اس کے بعد پاو¿ل اور روسٹون چیز نے ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے سکور کو آگے بڑھایا تاہم ویسٹ انڈیز کا سکور 102 رنز پر پہنچا تو ان کی چوتھی وکٹ بھی گر گئی۔ محمد عامر نے ذمہ داری سے بیٹنگ کر رہے کیرن پاو¿ل کو ایل بی ڈبلیو کر کے پویلین کی راہ دکھائی۔ پاو¿ل نے 38 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی پانچویں وکٹ 107 کے سکور پر گری جب نئے آنے والے کھلاڑی وشال سنگھ بھی پاکستانی باو¿لرز کی گیندوں کا سامنا نہ کر سکے اور صرف 3 رنز بنا کر چلتے بنے۔ محمد عباس کی گیند پر یونس خان نے ان کا کیچ لیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain