تازہ تر ین

بلدیاتی اداروں میں آسامیاں ختم, نیا فیصلہ آگیا

لاہور (سٹی رپورٹر) محکمہ بلدیات کی انوکھی منطق‘ نئے بلدیاتی نظام کے تحت تمام بلدیاتی اداروں میں جونیئر کلرک، نائب قاصد، سٹینو گرافر، پرسنل اسسٹنٹ سمیت 47 اسامیاں ختم کر دےں گئےں ‘آئندہ ورک چارج یا ڈیلی ویجز پر بھرتی بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی تصور ہوگی۔محکمہ بلدیات پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام بلدیاتی اداروں کو مستقبل میں ان تمام اسامیوں پر بھرتیوں اور تعیناتیوں سے بھی روک دیا گیا۔ ان اسامیوں پر پہلے سے کام کرنے والے افراد ریٹائرمنٹ تک کام کریں گے جس کے بعد اسامی ازخود ختم ہوجائے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق خالی اسامیوں پر بھرتی ڈی جی پی آر کے ذریعے اشتہار اور تمام قانونی تقاضے پورے کیے جانے کے بعد ہی مکمل کی جائیں گی۔ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، پھاٹا اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ سے آنے والے ملازمین کو فوری واپس بھیجا جائے۔ نئے بلدیاتی نظام کی تشکیل سے مذکورہ اسامی ختم تصور کی جائے گی جن اسامیوں کو ختم کیا گیا ان میں فائر بریگیڈ سٹاف، گڈز ایگزٹ ٹیکس سٹاف، اوکٹرول سٹاف، کوڑا کلرک، پلمبر، ماشکی، واٹر کیرئر، نائب قاصد، بیلدار، خانساماں، روڈ رولر ڈرائیور، سینٹری پروموٹر، ٹیلی فون آپریٹر، سٹینوگرافر، رجسٹری کلرک، مستری، سیکیورٹی گارڈ، دفتری، ریڑھابان، فورمین ڈسپوزل، بکنگ کلرک، رینٹ کلکٹر، میزان، فیروخلاصی،محرر، اہلمد، ہیڈ محرر، محافظ، گرداور، پروی کلرک، کارٹ مین، ٹائپسٹ، پرسنل اسسٹنٹ، اسسٹنٹ ڈرائیور، پراجیکٹ اسسٹنٹ، ٹینڈر کلرک، گن مین، اسسٹنٹ لائبریرین، خادم مسجد، ملیریا سٹاف، کلینر واٹر سپلائی اور پیروکار شامل ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain