راولپنڈی (ویب ڈیسک ) آئی ایس پی آر نے بھارت کی جانب سے فوجیوں کی لاشیں مسخ کرنے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے اسے جھوٹ پر مبنی قرار دیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بٹل اور کریشنا گٹی سیکٹر میں فائربندی کی کوئی خلاف ورزی کی اور نہ ہی کوئی بیٹ ایکشن کیا ہے جب کہ اس حوالے سے بھارتی الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک فوج ایک اعلیٰ ترین اور پیشہ وارانہ فورس ہے، وہ کسی فوجی یہاں تک کہ بھارتی فوجی کی بھی تضحیک نہیں کرے گی لہٰذا بھارتی سپاہیوں کی لاشوں کے عضو کاٹنے کا بھارتی الزام بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے۔