Tag Archives: ispr

آزادی کی جدوجہد کرنیوالے نہتے کشمیریوں کو گولیوں سے دبایا نہیں جاسکتا،ترجمان پاک فوج

 راولپنڈی(ویب ڈیسک ) ترجمان پاک فوج نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی کی جدوجہد کرنیوالے نہتے کشمیریوں کو گولیوں سے دبایا نہیں جاسکتا۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم کشمیریوں پر بھارتی مقبوضہ فورسز کی ریاستی دہشت گردی اور لائن آف کنٹرول پر سویلین آبادی کو نشانہ بنانے کا غیر اخلاقی اقدام انتہائی قابل مذمت ہے۔

ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آزادی کی جدوجہد کرنیوالے نہتے کشمیریوں کو گولیوں سے دبایا نہیں جاسکتا اور بھارتی فوج پیشہ وارانہ سپاہیوں کی اخلاقیات کا خیال رکھے۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روز مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے آپریشن کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا جب کہ بھارتی جارحیت کے خلاف شدید احتجاج پر قابض افواج نے نہتے مظاہرین پر فائر کھول دیا جس سے مزید 8 نوجوان شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

بھارتی فوجیوں کی لاشیں مسخ کرنے الزام ، آئی ایس پی آر کی تردید

راولپنڈی (ویب ڈیسک ) آئی ایس پی آر نے بھارت کی جانب سے فوجیوں کی لاشیں مسخ کرنے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے اسے جھوٹ پر مبنی قرار دیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بٹل اور کریشنا گٹی سیکٹر میں فائربندی کی کوئی خلاف ورزی کی اور نہ ہی کوئی بیٹ ایکشن کیا ہے جب کہ اس حوالے سے بھارتی الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک فوج ایک اعلیٰ ترین اور پیشہ وارانہ فورس ہے، وہ کسی فوجی یہاں تک کہ بھارتی فوجی کی بھی تضحیک نہیں کرے گی لہٰذا بھارتی سپاہیوں کی لاشوں کے عضو کاٹنے کا بھارتی الزام بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے۔

آئی ایس پی آر کا یوم پاکستان پر عوام کیلئے بڑا تحفہ ….ہر طرف دھوم مچ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کا نیا نغمہ ” ہم سب کا پاکستان “ جاری کردیا۔ایک ایسے وقت میں جب قوم یوم پاکستان جوش و جذبے سے منا رہی ہے اور ملک بھر میں دہشت گردی کیخلاف زور و شور سے کارروائیاں چل رہی ہیں ایسے میں پاک فوج کی جانب سے جذبہ حب الوطنی پر مبنی نغمہ آنے پر اس کو خوب سراہا جا رہا ہے۔ دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پر عزم اور سخت جان قوم ہیں۔ کوئی بھی دشمن قوت پاکستان کو ختم نہیں کر سکتی۔ یہ ہم سب کا پاکستان ہے اور زندہ باد ہے۔

آئی ایس پی آر شوبز میں بھی سرگرم….

اسلام آباد (ویب ڈیسک) آئی ایس پی آرکے تعاون سے پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں سٹیج ڈرامہ ”سرقلم“پیش کیا گیا۔ ڈرامہ کا مرکزی خیال حقیقت پسندی کے رحجان کوفروغ دینا تھا۔ حاضرین کی بے حد پسندیدگی کا اظہا رکیا ہے۔ ڈرامہ میں بارباراس بات کی نشاندہی کی گئی کہ ہمارے ہاں ہرکہانی کا اختتام خوشیوں پرمحیط ہوتا ہے جو حقائق کے منافی ہے۔ڈرامے کے دیگرکرداروں میں کیپٹن احتشام کا کرداربہت مضبوط تھا۔ کیپٹن وزیرستان میں مقیم ہے جو میڈیا کو اپنے مسائل سے باخبر رکھنا چاہتا ہے مگرمیڈیا کمرشل ازم کے کھیل میں ان اہم اورعوامی مسائل کو نظر انداز کرتا ہے اوراسی عرصہ میں کیپٹن سکول کے بچوں کوبچاتے ہوئے دہشتگردوں کے ہاتھوں جام شہادت نوش کرجاتا ہے۔جس کے بعد ڈارمہ کا نیا موڑشروع ہوجاتا ہے اور رائٹرمنصورقلم زندگی کی حقیقت کوتسلیم کرلیتا ہے اورخود کوپھانسی کے پھندے پرچڑھا لیتا ہے۔ڈارمہ ”سرقلم ” میں معاشرے میں غیرحقیقت پسندی اوربے راہ روی پرمشتمل کرداروں کی بھرپورنشاندی کی گئی ہے۔

سا ت میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

راولپنڈی(ویب ڈیسک) پاک فوج کے 7 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے جس میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر بھی شامل ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 7 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ جن میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے ان میں میجر جنرل ندیم رضا، میجر جنرل ہمایوں عزیز، میجر جنرل قاضی اکرام، میجر جنرل نعیم اشرف، میجر جنرل شیر افگن اور میجر جنرل بلال اکبر شامل ہیں۔میجر جنرل بلال اکبر ڈی جی رینجرز سندھ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں جب کہ میجر جنرل ندیم رضا اس وقت پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کمانڈنٹ ہیں، میجر جنرل ہمایوں عزیز جی ایچ کیو اور میجر جنرل نعیم اشرف این ڈی یو میں تعینات ہیں۔

آئی ایس پی آر کا اہم بیان

راولپنڈی (بیورورپورٹ) آئی ایس پی آر نے عسکری قیادت سے حسین نواز کی ملاقات کی خبروں کی تردید کردی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ عسکری قیادت سے حسین نواز کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی ہے تمام خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئرمین چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے حسین نواز کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی ہے،میڈیا اور سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔