لاہور : وزیر اعلیٰ مریم نواز کے 2 سال مکمل ہونے پر خراجِ تحسین کی قرارداد منظور کرلی گئی، جس میں عوامی اقدامات کی تعریف کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں صوبائی حکومت کے دو کامیاب سال مکمل ہونے پر انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
ایوان میں مریم نواز کی عوامی خدمات اور ترقیاتی منصوبوں کو سراہنے کے لیے پیش کی گئی قرارداد کثرتِ رائے سے منظور کر لی گئی ہے۔
حکومتی رکن احسن رضا کی جانب سے پیش کردہ قرارداد میں وزیر اعلیٰ اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی گئی اور ان کی محنت و بصیرت کو سراہا گیا۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب ترقی اور خوشحالی کی نئی منازل طے کر رہا ہے اور انہوں نے قلیل عرصے میں خود کو عوامی امنگوں کی حقیقی ترجمان ثابت کیا ہے۔
ایوان نے مریم نواز حکومت کے فلیگ شپ پروگراموں کو خصوصی طور پر خراجِ تحسین پیش کیا، جن میں نواز شریف کینسر انسٹی ٹیوٹ کا قیام اور “اپنی چھت، اپنا گھر” اسکیم ، سوشل ویلفیئر: “دھی رانی” پروگرام، “ہمت کارڈ” اور “ستھرا پنجاب” مہم، دھی رانی” پروگرام، “ہمت کارڈ” اور “ستھرا پنجاب” اور سانوں کے لیے “گرین ٹریکٹر اسکیم” جیسے شفاف منصوبے۔ شامل ہیں۔
قرارداد میں اس بات پر زور دیا گیا کہ وزیر اعلیٰ کی قیادت میں ہر شہری کو بلاامتیاز ترقی کے مساوی مواقع میسر ہیں اور تمام منصوبے مکمل شفافیت کے ساتھ جاری ہیں۔
ارکانِ اسمبلی کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے اپنی انتظامی صلاحیتوں سے ثابت کر دیا ہے کہ وہ صوبے کو ایک جدید اور خوشحال ماڈل بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔






































