اسلام آباد(آئی این پی ) بانی پی ٹی آئی
عمران خان کی طرح باقی قیدیوں کو طبی سہولیات دینے کے معاملے پر وفاقی آئینی عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 14 ستمبر کو سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس عامر فاروق بھی شامل ہوں گے جبکہ جسٹس علی باقر نجفی بھی تین رکنی بینچ کا حصہ ہیں۔بانی پی ٹی آئی کو طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق کیس 16 ستمبر کو سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے تین قیدیوں نے عمران خان جیسی طبی سہولیات کے لئے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کیا تھا۔
