اسلام آباد (این این آئی) نائب وزیرِاعظم اور
وزیرِ خارجہ سنیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ شب مصر کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی جس دور ان دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتِحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور مصر کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا اور علاقائی امور پر قریبی مشاورت جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اسحاق ڈار اور بدر عبدالعاطی نے علاقائی امور پر سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ آر فور وزرائے خارجہ کے ذریعے بھی مشاورت پر اتفاق کیا۔ پاکستانی اور مصری وزرائے خارجہ نے آئندہ یو این جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ملاقات پر بھی اتفاق کیا۔
