Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • آپریشن سندور’ بھارتی گودی میڈیا کاگمراہ کن پراپیگنڈہ ایک بارپھرآشکار
    • پارٹی میں کوئی اختلاف نہیںمسلم لیگ ن کو توڑنے والے کئی آئے اور کئی چلے گئے مریم نواز
    • امریکی فوجی اڈوں پر میزائلوں کی بارش
    • ٹینکر حملوں کا اثر، برینٹ خام تیل 100 ڈالر سے اوپر
    • کم آمدن متوسط طبقے کوگھروں کی فراہمی ترجیح ہے وزیراعظم شیباز شریف
    • پاکستانی نوجوان تائیکوانڈو کھلاڑیوں کا شاندار کارنامہ، 3 گولڈ اور 2 کانسی کے تمغے
    • پٹرول کی نئی قیمت367.75روپے’ڈیزل کی نئی قیمت 392.67روپے فی لٹرہوگئی
    • امریکہ ایران میں بڑھتی کشیدگی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں100 ڈالرفی بیرل سے تجاوز کرگئیں
    • سعودیہ نےحوثیوں کے ٹھکانوں پر 32 فضائی حملے مکہ معاہدہ آپریشنل ہو گیا خواجہسعد
    • بد ترین لوڈشیڈنگ کے باوجود عوام سےآئی پی پیز کو مجموعی طور پر 472 ارب ادا
    • حوثی حملے سعودی عرب تک پھیلے تو مکہ دفاعی معاہدہ فعال ہوگا: پاکستان
    • جنگِ ستمبر کا 9واں روز: پاک فوج نے بھارت کو 3 محاذوں پر شکست دی
    • پاکستانی و مصری وزرائے خارجہ کا دوطرفہ تعلقات و علاقائی صورتِحال پر تبادلہ خیال
    • ملک کا مستقبل چند بزنس مین طے نہیں کرسکتے: بلاول بھٹو
    • عاصم افتخار پاکستان کے نئے سیکرٹری خارجہ مقرر
    • نیتن یاہو مزید 1 منٹ بھی اسرائیلی وزیراعظم رہنے کے اہل نہیں، اپوزیشن رہنمائوں کا مستعفی ہونیکا مطالبہ
    • پاکستان کی تیزی سے بڑھتی آبادیوسائل پر دبا ئوبڑھا رہی ہے: احسن اقبال
    • موجودہ تناظر میں نئے صوبوں کا قیام آئینی تقاضا ہے : بیرسٹر سیف
    • ایم کیو ایم نے نیا ڈرامہ شروع کر رکھا، سندھو دیش اسوقت موضوع ہی نہیں: سعید غنی
    • کے پی پولیس کو پنجاب پولیس نہیں بننے دیں گے:سہیل آفریدی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سعودیہ نےحوثیوں کے ٹھکانوں پر 32 فضائی حملے مکہ معاہدہ آپریشنل ہو گیا خواجہسعد

    By Khabrain Newsستمبر 10, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    صنعا، ریاض، اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں ) ایران کے حمایت یافتہ یمنی حوثیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب

    نے یمن کے مختلف علاقوں میں ان کے ٹھکانوں پر 32سے زائد فضائی حملے کئے ہیں۔جبکہ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یمن سے سعودیہ پر حملوں سے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ آپریشنل ہوگا۔ ایران کے حمایت یافتہ یمنی حوثیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب نے یمن کے مختلف علاقوں میں ان کے ٹھکانوں پر 32سے زائد فضائی حملے کئے ہیں۔ایک روز قبل حوثیوں نے اپنے پڑوسی ملک سعودی عرب کے خلاف بڑے پیمانے پر حملے کیے تھے، جن کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے۔ بی بی سی کے مطابق حوثیوں سے وابستہ المسیرہ ٹی وی نے رپورٹ کیا ہے کہ سعودی طیاروں نے گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں پر 32فضائی حملے کیے ہیں۔ سعودی عرب نے تا حال حوثیوں کی جانب سے ان حملوں کے دعوؤں پر کوئی با ضابطہ ردِعمل نہیں دیا ہے۔سعودی حکام کہہ چکے ہیں کہ منگل کی صبح حوثیوں کے حملوں کے باعث بعض تیل تنصیبات کی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل ہو گئی تھیں اور 73 افراد زخمی ہوئے تھے۔دریں اثناء سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی زیرِ صدارت کابینہ کا اہم اجلاس ہوا، جس میں حوثی حملوں کی شدید مذمت کی گئی۔سعودی کابینہ نے ابہا، خمیس مشیط، جازان اور نجران میں شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حوثی حملوں کی شدید مذمت کی۔عرب میڈیا کے مطابق کابینہ اجلاس میں بحیرہ احمر میں تجارتی بحری جہازوں اور بین الاقوامی بحری نقل و حرکت کو نشانہ بنانے کی بھی مذمت کی گئی۔سعودی کابینہ نے ملکی خودمختاری اور قومی سلامتی کے دفاع کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے شہریوں کے تحفظ کے لئے تمام ضروری اقدامات جاری رکھنے کا اعلان کیا۔اجلاس میں زخمیوں کو اعلی ترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی، جبکہ فلسطین کے معاملے پر عرب مشترکہ کوششوں کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے القدس اور مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی آبادکاری اور جبری بے دخلی کی پالیسیوں کی مخالفت کی گئی۔سعودی کابینہ نے سعودی عرب اور جرمنی کے درمیان سٹریٹجک ڈائیلاگ کے قیام کے لیے مفاہمتی یادداشت کا بھی خیرمقدم کیا۔ادھر وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یمن سے سعودی عرب پر ہونے والے حملوں کی صورت میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان موجود مشترکہ دفاعی معاہدہ فعال ہوسکتا ہے۔ ایک انٹرویو میںخواجہ آصف نے کہا کہ مکہ میں طے پانے والے سہ فریقی دفاعی معاہدے کے تحت تینوں ممالک ایک دوسرے کی مدد کے پابند ہیں اور کسی ایک ملک کے خلاف جارحیت کو تینوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں سے پیچھے نہیں ہٹے گا اور سعودی عرب کی سلامتی سے متعلق پاکستان کا موقف واضح ہے۔
    سعودی حملہ

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      آپریشن سندور’ بھارتی گودی میڈیا کاگمراہ کن پراپیگنڈہ ایک بارپھرآشکار

      پارٹی میں کوئی اختلاف نہیںمسلم لیگ ن کو توڑنے والے کئی آئے اور کئی چلے گئے مریم نواز

      امریکی فوجی اڈوں پر میزائلوں کی بارش

      تازہ ترین

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.