نئی دہلی (آئی این پی )ناکام آپریشن سندورکے
حوالے سے بھارتی گودی میڈیا کا جھوٹا اور گمراہ کن پروپیگنڈا ایک بار پھر آشکار ہوگیا۔بھارتی گودی میڈیا این ڈی ٹی وی نے حقائق کو مسخ کرنے کے لیے من گھڑت اورمضحکہ خیز دعوے کئے ہیں۔ پروپیگنڈا کے فروغ اور بھارتی عوام کو بے وقوف بنانے کیلئے گودی میڈیا نے حقائق کے منافی نام نہاد ریسرچ بک بھی لکھ دی۔این ڈی ٹی وی نے بھارت میں ایئر بیسز کی تباہی،سیٹلائٹ اور پاور گرڈ جام اور بھارتی طیاروں کی تباہی کو چھپانے کی ناکام کوشش کی ہے۔ اسی طرح بھارتی بلااشتعال جارحیت کیخلاف پاکستان کے موثر، طاقتور اور فیصلہ کن جواب میں بھارتی عسکری تنصیبات کی تباہی کو بھی چھپایا گیا ہے۔ بھارتی عسکری قیادت پہلے بھی معرکہ حق میں پاکستان کے ہاتھوں بھاری فوجی نقصان کا اعتراف کرچکی ہے۔ امریکی صدرٹرمپ بھی متعدد بار پاکستان کے جواب میں بھارتی طیاروں کی تباہی کو عالمی سطح پر آشکار کر چکے ہیں۔علاوہ ازیں سی این این،الجزیرہ سمیت متعدد عالمی میڈیا نے بھی آپریشن بنیان المرصوص میں بھارتی عسکری تنصیبات کی تباہی کو بے نقاب کیا ہے۔ماہرین کے مطابق بھارت اپنی شکست اور ہزیمت کو چھپانے کیلئے گودی میڈیا کو بطور پراپیگنڈا ٹول استعمال کررہاہے۔ بھارت جنگی میدان میں شکست کے بعد اب پروپیگنڈا وار فئیر کے ذریعے اپنی مسخ شدہ ساکھ کو بچانے کی ناکام کوشش کر رہاہے۔ناکام آپریشن سندورکے دوران بھارتی میڈیا کی جھوٹی اور من گھڑت خبروں کا بھانڈا پھرپھوٹ گیا۔ مئی2025کی جنگ کے دوران بھارتی گودی میڈیا حقائق کے منافی جھوٹے بیانیہ اور من گھڑت فرضی کہانیوں میں مصروف رہا۔بھارت کے اپنے سابق فوجی افسران نے بھارتی گودی میڈیا کے جھوٹ اور گمراہ کن بیانیے کو بے نقاب کردیا۔ بھارتی فوج کے ریٹائرڈ افسرمیجر جنرل راجن کوچہرنے کہا کہ مئی 2025 میں پاک بھارت جنگ کے دوران 90فیصد بھارتی میڈیا چینلزحقائق کے منافی رپورٹنگ کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ آپریشن سندور کے دوران بھارتی میڈیا کے پاس زمینی حقائق پرمبنی مصدقہ خبریں تھی ہی نہیں۔ پاک بھارت جنگ کے دوران بھارتی چینلز خود ہی جھوٹی کہانیاں بنا رہے تھے۔معرکہ حق میں پاکستان کے شدید حملوں کے بعد بھارتی میڈیا بے معنی اور غیر منطقی بیانیے بنانے کی ناکام کوشش کرتا رہا۔ ماہرین کے مطابق سابق بھارتی افسرکے بیان نے ایک بار پھر مہر تصدیق ثبت کر دی کہ بھارتی میڈیا سراسر جھوٹ پرمبنی خود ساختہ کہانیاں بناتا رہا۔ ودی میڈیا نے بھارتی شکست چھپانے اور دنیا کو گمراہ کرنے کیلئے مضحکہ خیز دعوے کیے جن کی جگ ہنسائی ہوئی ۔
گودی میڈیا
