کراچی(این این آئی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بلوچستان کے علاقوں خاران اور واشک میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 11 دہشتگردوں کی ہلاکت پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عزم کا لوہا منوایا ہے۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ وطن کے دفاع اور ملک میں امن کے قیام کے لیے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ بہادر جوان اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر ملک دشمن عناصر کے خلاف برسرپیکار ہیں اور قوم ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔
بریکنگ نیوز
- ٹھٹھہ ‘ ٹریکٹر ٹرالی بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئی، 2 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ٹھٹھہ /کراچی (این این آئی)ٹھٹھہ کے نواحی علاقے پیر جو گوٹھ میں ٹریکٹر ٹرالی بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئی، حادثے میں دو خواتین سمیت 6 افراد باقی صفحہ4بقیہ نمبر 46 جاں بحق اورمتعدد افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ملاح برادری کے افراد دھان کی فصل کی کٹائی کے بعد ٹریکٹر ٹرالی میں سوار ہوکر واپس گائوں جا رہے تھے کہ ان کی ٹریکٹر ٹرالی بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئی۔حکام نے بتایا کہ حادثے میں دو خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حادثے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کمشنر حیدرآباد سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
- بسنت فیسٹیول، پی ایچ اے کا گرینڈ کلچرل میلہ سجانے کا فیصلہ
- وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملائیشیا کے نئے قونصل جنرل محمد یونس ابراہیم کی ملاقات
- کراچی پورٹ عالمی رینکنگ میں 30 درجے بہتری کے بعد 69ویں نمبر پر
- 105 سالہ خاتون نے اپنی طویل زندگی کا راز بتا دیا
- میئر کراچی کیخلاف تحریک عدم اعتماد، جماعت اسلامی ‘ پی ٹی آئی میں اہم رابطہ
- فرنٹ لائن پولیو ورکرز کے یومیہ معاوضے میں 28 فیصد اضافے کا اعلان
- ڈیفنس تشدد کیس، متاثرہ بہن’ بھائی کو 4 روز جیل میں رکھنے کا انکشاف
- سندھ ‘ گیس کی نئی پیداوار شروع،یومیہ 10 ملین مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی
- کوٹری کے قریب مال گاڑی پھر پٹڑی سے اتر گئی، اپ ٹریک بند
- کراچی میں مختلف پولیس مقابلے ، 2 ڈاکو ہلاک، 3 زخمی گرفتار
- پنجاب میں ہائرایجوکیشن میں لڑکوں کے داخلوں میں تشویشناک کمی
- اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کیخلاف کریک ڈائون، 4ملزم گرفتار
- دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی، وزیراعلیٰ سندھ کی سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
- پاکستانی کال سینٹر سے امریکا میں 70 کروڑ ڈالر سے زائد کا مبینہ فراڈ
- وسیم اکرم کا پاکستان کی کوچنگ سے انکار، بے عزتی برداشت نہیں
- تفتان بارڈر سے غیرقانونی طور پر ایران جانیوالے 100سے زائد افراد گرفتار
- پاکستان کا پہلا وائلڈ لائف اسپتال تیار، 12 آپریشن تھیٹرز
- ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد
- آپریشن سندور’ بھارتی گودی میڈیا کاگمراہ کن پراپیگنڈہ ایک بارپھرآشکار
