لاہور (جنرل رپورٹر)پنجاب میں ہائر ایجوکیشن میں لڑکوں کے داخلوں میں تشویشناک کمی کا انکشاف، مہنگائی اور تعلیمی اخراجات نے متوسط و کم آمدن طبقے کے بچوں کی تعلیم مشکل بنا دی، پنجاب میں بڑھتی مہنگائی اور تعلیم کے بڑھتے اخراجات کے باعث لڑکوں کے ہائر ایجوکیشن میں داخلوں میں تشویشناک کمی کا انکشاف ہوا ہے۔ سرکاری کالجوں میں انٹرمیڈیٹ داخلوں کے لیے موصول ہونے والی آن لائن درخواستوں میں طالبات کا تناسب لڑکوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری کالجوں میں انٹرمیڈیٹ داخلوں کے لیے اب تک 1 لاکھ 60 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جن میں ایک لاکھ 9ہزار سے زائد طالبات جبکہ تقریباً 51ہزار طلبا شامل ہیں۔ یوں مجموعی درخواستوں میں طالبات کا حصہ68 فیصد جبکہ لڑکوں کا صرف 32 فیصد بنتا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق ایف اے کی57 ہزار، آئی سی ایس کی 54 ہزار اور ایف ایس سی پری میڈیکل کی 28 ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ پری میڈیکل میں طالبات کا تناسب سب سے زیادہ 81فیصد، ایف اے میں 74فیصد جبکہ آئی سی ایس میں61فیصد ریکارڈ ہوا۔ فنی شعبوں میں بھی ایف اے آئی ٹی میں طالبات کا حصہ 65 فیصد رہا، تاہم ڈی آئی ٹی اور ڈی کام میں لڑکوں کی تعداد زیادہ رہی۔ ماہرین تعلیم کے مطابق مہنگائی، فیسوں، کتابوں، ٹرانسپورٹ اور ہاسٹل کے بڑھتے اخراجات کے ساتھ روزگار کے محدود مواقع کے باعث کم اور متوسط طبقے کے خاندانوں کے لیے بیٹوں کی اعلی تعلیم جاری رکھنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ لڑکوں کا ہائر ایجوکیشن سے بتدریج دور ہونا مستقبل میں ہنرمند افرادی قوت اور روزگار کے بحران کو مزید سنگین کر سکتا ہے، جس پر حکومت کو محض داخلوں کے اعدادوشمار کے بجائے اس کے بنیادی معاشی اسباب کا بھی جائزہ لینا ہوگا۔
بریکنگ نیوز
- وزن کم کر ہسپتالوں کیلئے ادویات کی خریداری’ 14 کروڑ 58 لاکھ کی بے ضابطگیاں نے والی ادویات دمے کے دوروں میں 40 فیصد تک کمی سے منسلک
- اگل پلازہ آتشزدگی کیس، ملزمان کی جے آئی ٹی بنانے کی درخواست مسترد
- یہ پولیس اہلکار’ میں اس کے خلاف کارروائی نہیں کرسکتا’ ایس ایچ او کا مؤقف
- شہری کے نام کی نمبر پلیٹ لگا کر پولیس اہلکاردنرناتاپھراشہری کو 80 ہزار روپے کے چالان موصول
- ٹھٹھہ ‘ ٹریکٹر ٹرالی بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئی، 2 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ٹھٹھہ /کراچی (این این آئی)ٹھٹھہ کے نواحی علاقے پیر جو گوٹھ میں ٹریکٹر ٹرالی بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئی، حادثے میں دو خواتین سمیت 6 افراد باقی صفحہ4بقیہ نمبر 46 جاں بحق اورمتعدد افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ملاح برادری کے افراد دھان کی فصل کی کٹائی کے بعد ٹریکٹر ٹرالی میں سوار ہوکر واپس گائوں جا رہے تھے کہ ان کی ٹریکٹر ٹرالی بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئی۔حکام نے بتایا کہ حادثے میں دو خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حادثے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کمشنر حیدرآباد سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
- بسنت فیسٹیول، پی ایچ اے کا گرینڈ کلچرل میلہ سجانے کا فیصلہ
- وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملائیشیا کے نئے قونصل جنرل محمد یونس ابراہیم کی ملاقات
- کراچی پورٹ عالمی رینکنگ میں 30 درجے بہتری کے بعد 69ویں نمبر پر
- 105 سالہ خاتون نے اپنی طویل زندگی کا راز بتا دیا
- میئر کراچی کیخلاف تحریک عدم اعتماد، جماعت اسلامی ‘ پی ٹی آئی میں اہم رابطہ
- فرنٹ لائن پولیو ورکرز کے یومیہ معاوضے میں 28 فیصد اضافے کا اعلان
- ڈیفنس تشدد کیس، متاثرہ بہن’ بھائی کو 4 روز جیل میں رکھنے کا انکشاف
- سندھ ‘ گیس کی نئی پیداوار شروع،یومیہ 10 ملین مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی
- کوٹری کے قریب مال گاڑی پھر پٹڑی سے اتر گئی، اپ ٹریک بند
- کراچی میں مختلف پولیس مقابلے ، 2 ڈاکو ہلاک، 3 زخمی گرفتار
- پنجاب میں ہائرایجوکیشن میں لڑکوں کے داخلوں میں تشویشناک کمی
- اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کیخلاف کریک ڈائون، 4ملزم گرفتار
- دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی، وزیراعلیٰ سندھ کی سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
- پاکستانی کال سینٹر سے امریکا میں 70 کروڑ ڈالر سے زائد کا مبینہ فراڈ
- وسیم اکرم کا پاکستان کی کوچنگ سے انکار، بے عزتی برداشت نہیں
