کراچی (این این آئی)امریکی حکام نے پاکستان میں قائم کال سینٹر کے ذریعے امریکی محکمہ صحت کے ساتھ 70 کروڑ ڈالر سے زائد کے مبینہ فراڈ کا انکشاف کرتے ہوئے 5 پاکستانی شہریوں کو نامزد کردیا۔امریکی حکام کے مطابق جنوری 2023ء سے اپریل 2025ء کے دوران مبینہ طور پر پاکستانی کال سینٹرز کے ذریعے امریکی شہریوں کے نام پر کووڈ ٹیسٹ کٹس، طبی آلات اور جینیاتی ٹیسٹوں سمیت مختلف طبی خدمات کے جعلی کلیمز جمع کرائے گئے۔ امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق کیس میں عامل علی عارف، شہریار عارف، فضا فرید، فیضان سلیم اور رک چاولیا کو نامزد کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے پاکستان میں قائم ”ہیلو انٹرنیشنل مارکیٹنگ سلوشنز” نامی کال سینٹر کے ذریعے مبینہ طور پر امریکی شہریوں کا حساس طبی اور شناختی ڈیٹا حاصل کیا۔ تفتیشی حکام کے مطابق مبینہ فراڈ میں چوری شدہ معلومات، ہیکنگ اور جعلی ویب سائٹس سمیت مختلف ذرائع استعمال کیے گئے، جبکہ امریکی شہریوں سے متعلق حاصل کردہ معلومات کو طبی سہولیات کے نام پر کلیمز جمع کرانے کے لیے استعمال کیا گیا۔ حکام کے مطابق اس معاملے میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے شہریوں کی آواز سے مشابہ جعلی رضامندی کی آڈیو ریکارڈنگز تیار کیں تاکہ طبی کلیمز کی منظوری حاصل کی جاسکے۔
بریکنگ نیوز
- ٹھٹھہ ‘ ٹریکٹر ٹرالی بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئی، 2 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ٹھٹھہ /کراچی (این این آئی)ٹھٹھہ کے نواحی علاقے پیر جو گوٹھ میں ٹریکٹر ٹرالی بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئی، حادثے میں دو خواتین سمیت 6 افراد باقی صفحہ4بقیہ نمبر 46 جاں بحق اورمتعدد افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ملاح برادری کے افراد دھان کی فصل کی کٹائی کے بعد ٹریکٹر ٹرالی میں سوار ہوکر واپس گائوں جا رہے تھے کہ ان کی ٹریکٹر ٹرالی بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئی۔حکام نے بتایا کہ حادثے میں دو خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حادثے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کمشنر حیدرآباد سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
- بسنت فیسٹیول، پی ایچ اے کا گرینڈ کلچرل میلہ سجانے کا فیصلہ
- وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملائیشیا کے نئے قونصل جنرل محمد یونس ابراہیم کی ملاقات
- کراچی پورٹ عالمی رینکنگ میں 30 درجے بہتری کے بعد 69ویں نمبر پر
- 105 سالہ خاتون نے اپنی طویل زندگی کا راز بتا دیا
- میئر کراچی کیخلاف تحریک عدم اعتماد، جماعت اسلامی ‘ پی ٹی آئی میں اہم رابطہ
- فرنٹ لائن پولیو ورکرز کے یومیہ معاوضے میں 28 فیصد اضافے کا اعلان
- ڈیفنس تشدد کیس، متاثرہ بہن’ بھائی کو 4 روز جیل میں رکھنے کا انکشاف
- سندھ ‘ گیس کی نئی پیداوار شروع،یومیہ 10 ملین مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی
- کوٹری کے قریب مال گاڑی پھر پٹڑی سے اتر گئی، اپ ٹریک بند
- کراچی میں مختلف پولیس مقابلے ، 2 ڈاکو ہلاک، 3 زخمی گرفتار
- پنجاب میں ہائرایجوکیشن میں لڑکوں کے داخلوں میں تشویشناک کمی
- اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کیخلاف کریک ڈائون، 4ملزم گرفتار
- دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی، وزیراعلیٰ سندھ کی سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
- پاکستانی کال سینٹر سے امریکا میں 70 کروڑ ڈالر سے زائد کا مبینہ فراڈ
- وسیم اکرم کا پاکستان کی کوچنگ سے انکار، بے عزتی برداشت نہیں
- تفتان بارڈر سے غیرقانونی طور پر ایران جانیوالے 100سے زائد افراد گرفتار
- پاکستان کا پہلا وائلڈ لائف اسپتال تیار، 12 آپریشن تھیٹرز
- ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد
- آپریشن سندور’ بھارتی گودی میڈیا کاگمراہ کن پراپیگنڈہ ایک بارپھرآشکار
