اسلام آباد (این این آئی) وفاقی تحقیقاتی
ادارے کے حکام نے بتایا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران تفتان سے غیرقانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرنے والے 100سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کے حکام کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے جو غیرقانونی راستے سے یورپ جانے کی کوشش میں تھے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق گزشتہ 3 ماہ کے دوران ایران جانے کے الزام میں مجموعی طور پر 4474 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ ایف آئی اے کے حکام کے مطابق گرفتار افراد سے تفتیش کے بعد انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہوں کے خلاف کارروائی بھی جاری ہے۔
