Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کم آمدن متوسط طبقے کوگھروں کی فراہمی ترجیح ہے وزیراعظم شیباز شریف
    • پاکستانی نوجوان تائیکوانڈو کھلاڑیوں کا شاندار کارنامہ، 3 گولڈ اور 2 کانسی کے تمغے
    • پٹرول کی نئی قیمت367.75روپے’ڈیزل کی نئی قیمت 392.67روپے فی لٹرہوگئی
    • امریکہ ایران میں بڑھتی کشیدگی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں100 ڈالرفی بیرل سے تجاوز کرگئیں
    • سعودیہ نےحوثیوں کے ٹھکانوں پر 32 فضائی حملے مکہ معاہدہ آپریشنل ہو گیا خواجہسعد
    • بد ترین لوڈشیڈنگ کے باوجود عوام سےآئی پی پیز کو مجموعی طور پر 472 ارب ادا
    • حوثی حملے سعودی عرب تک پھیلے تو مکہ دفاعی معاہدہ فعال ہوگا: پاکستان
    • جنگِ ستمبر کا 9واں روز: پاک فوج نے بھارت کو 3 محاذوں پر شکست دی
    • پاکستانی و مصری وزرائے خارجہ کا دوطرفہ تعلقات و علاقائی صورتِحال پر تبادلہ خیال
    • ملک کا مستقبل چند بزنس مین طے نہیں کرسکتے: بلاول بھٹو
    • عاصم افتخار پاکستان کے نئے سیکرٹری خارجہ مقرر
    • نیتن یاہو مزید 1 منٹ بھی اسرائیلی وزیراعظم رہنے کے اہل نہیں، اپوزیشن رہنمائوں کا مستعفی ہونیکا مطالبہ
    • پاکستان کی تیزی سے بڑھتی آبادیوسائل پر دبا ئوبڑھا رہی ہے: احسن اقبال
    • موجودہ تناظر میں نئے صوبوں کا قیام آئینی تقاضا ہے : بیرسٹر سیف
    • ایم کیو ایم نے نیا ڈرامہ شروع کر رکھا، سندھو دیش اسوقت موضوع ہی نہیں: سعید غنی
    • کے پی پولیس کو پنجاب پولیس نہیں بننے دیں گے:سہیل آفریدی
    • دہلی کے سابق چیف سیکرٹری راکیش مہتا نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی
    • بنگلادیش کو دنیا کی سب سے بڑی خسرہ وبا کا سامناایک ہزار بچےجاں بحق
    • رانا ثنا کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں نئے صوبے ضرور بننے چاہیے
    • عمران خان کی طرح تین قیدیوں کیلئے طبی سہولیات آئینی عدالت میں اپیل سماعت کیلئے مقرر
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ملک کا مستقبل چند بزنس مین طے نہیں کرسکتے: بلاول بھٹو

    By Khabrain Newsستمبر 10, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لندن (آئی این پی) چیئرمین پیپلزپارٹی

    بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ملک کا مستقبل چند بزنس مین طے نہیں کرسکتے، سسٹم کی ناکامی پر قومی اسمبلی میں بحث ہونی چاہیے۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نئے صوبوں کے قیام سے متعلق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے بیان کو ان کی ذاتی رائے قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ محسن نقوی اپنی زبان بول رہے ہیں اور وہ اپنی زبان بولتے ہیں۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کے قیام کا معاملہ سنجیدہ اور عوامی نوعیت کا ہے، صوبے بنانے سے ملک سے بے روزگاری اور مہنگائی ختم نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ ملک کی قسمت چند بزنس مین طے کریں۔ اگر سسٹم ناکام ہوا ہے تو قومی اسمبلی میں اس پر تفصیلی بحث ہونی چاہیے، یہ بھی دیکھا جائے کہ سسٹم کیوں فیل ہوا اور اس کا حل کیا ہے۔ سسٹم کے مسائل ابھی سے نہیں بلکہ تاریخی طور پر موجود ہیں، ان پر کھل کر بحث ہونی چاہیے۔چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ وہ جلد پاکستان پہنچیں گے اور قومی اسمبلی میں سسٹم کے مسائل پر بحث ہوئی تو خود بھی بات کریں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ محسن نقوی کو بھی بزنس فورم کے بجائے قومی اسمبلی کے اجلاس میں آنا چاہیے، کیونکہ منتخب نمائندوں کو عوام کی آواز بن کر پارلیمان میں بات کرنی چاہیے۔سیاسی تعاون سے متعلق بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت پیپلزپارٹی سے رابطے میں ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے نمائندوں کی ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں اور ان ملاقاتوں میں پیپلزپارٹی کا مقف اور تحفظات سامنے رکھے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی ایک سیاسی جماعت پاکستان کے مسائل کا حل نہیں نکال سکتی، تمام سیاسی جماعتوں کو مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، پیپلزپارٹی کا حکومتی جماعت کے ساتھ تعاون زیادہ ہے تاہم اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ نہ ہونے کی بات بھی درست نہیں۔پی ٹی آئی سے متعلق بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے درمیان اعتماد کا فقدان ہے، انہوں نے پی ٹی آئی کو پارلیمان میں اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ بائیکاٹ کا فیصلہ پی ٹی آئی، اپوزیشن اور پارلیمان کے لیے درست نہیں۔سہیل آفریدی کے سندھ آنے سے متعلق بلاول بھٹو نے کہا کہ سیاسی مہم جوئی سب کا حق ہے، مہمان نوازی میں سندھ مشہور ہے، سہیل آفریدی کو لاڑکانہ آنے پر خوش آمدید کہا۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      کم آمدن متوسط طبقے کوگھروں کی فراہمی ترجیح ہے وزیراعظم شیباز شریف

      پٹرول کی نئی قیمت367.75روپے’ڈیزل کی نئی قیمت 392.67روپے فی لٹرہوگئی

      امریکہ ایران میں بڑھتی کشیدگی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں100 ڈالرفی بیرل سے تجاوز کرگئیں

      تازہ ترین

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.