Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • آپریشن سندور’ بھارتی گودی میڈیا کاگمراہ کن پراپیگنڈہ ایک بارپھرآشکار
    • پارٹی میں کوئی اختلاف نہیںمسلم لیگ ن کو توڑنے والے کئی آئے اور کئی چلے گئے مریم نواز
    • امریکی فوجی اڈوں پر میزائلوں کی بارش
    • ٹینکر حملوں کا اثر، برینٹ خام تیل 100 ڈالر سے اوپر
    • کم آمدن متوسط طبقے کوگھروں کی فراہمی ترجیح ہے وزیراعظم شیباز شریف
    • پاکستانی نوجوان تائیکوانڈو کھلاڑیوں کا شاندار کارنامہ، 3 گولڈ اور 2 کانسی کے تمغے
    • پٹرول کی نئی قیمت367.75روپے’ڈیزل کی نئی قیمت 392.67روپے فی لٹرہوگئی
    • امریکہ ایران میں بڑھتی کشیدگی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں100 ڈالرفی بیرل سے تجاوز کرگئیں
    • سعودیہ نےحوثیوں کے ٹھکانوں پر 32 فضائی حملے مکہ معاہدہ آپریشنل ہو گیا خواجہسعد
    • بد ترین لوڈشیڈنگ کے باوجود عوام سےآئی پی پیز کو مجموعی طور پر 472 ارب ادا
    • حوثی حملے سعودی عرب تک پھیلے تو مکہ دفاعی معاہدہ فعال ہوگا: پاکستان
    • جنگِ ستمبر کا 9واں روز: پاک فوج نے بھارت کو 3 محاذوں پر شکست دی
    • پاکستانی و مصری وزرائے خارجہ کا دوطرفہ تعلقات و علاقائی صورتِحال پر تبادلہ خیال
    • ملک کا مستقبل چند بزنس مین طے نہیں کرسکتے: بلاول بھٹو
    • عاصم افتخار پاکستان کے نئے سیکرٹری خارجہ مقرر
    • نیتن یاہو مزید 1 منٹ بھی اسرائیلی وزیراعظم رہنے کے اہل نہیں، اپوزیشن رہنمائوں کا مستعفی ہونیکا مطالبہ
    • پاکستان کی تیزی سے بڑھتی آبادیوسائل پر دبا ئوبڑھا رہی ہے: احسن اقبال
    • موجودہ تناظر میں نئے صوبوں کا قیام آئینی تقاضا ہے : بیرسٹر سیف
    • ایم کیو ایم نے نیا ڈرامہ شروع کر رکھا، سندھو دیش اسوقت موضوع ہی نہیں: سعید غنی
    • کے پی پولیس کو پنجاب پولیس نہیں بننے دیں گے:سہیل آفریدی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کم آمدن متوسط طبقے کوگھروں کی فراہمی ترجیح ہے وزیراعظم شیباز شریف

    By Khabrain Newsستمبر 10, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کم آمدن اور متوسط طبقے کو سستی رہائش، کسانوں کو آسان شرائط پر قرضوں اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباروں کو مالی سہولتوں کی فراہمی ہماری ترجیح ہے ، بینکوں اور

    مالیاتی ادار وں کو کسانوں، چھوٹے اور درمیانے کاروبار اور ہائو سنگ کے شعبے کو قرضوں کی فراہمی میں اپنا کردار موثر انداز میں ادا کرنا ہوگا، جبکہ حکومت قرضوں کی فراہمی میں بھرپور کردار ادا کرنے والے بینکوں کی حوصلہ افزائی کرے گی۔ وزیراعظم کی زیر صدارت اسلا م آباد میں ایکسیس ٹو فنانس پلان2026-28 کے جائزہ اجلاس میں وزیراعظم کے اپنا گھر پروگرام، زراعت اور چھوٹے و درمیانے کاروباری شعبے کے لئے قرضوں کی فراہمی سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ زرعی شعبہ ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور اس کی ترقی کیلئے اقدامات قومی ذمہ داری ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کسانوں کو مالی وسائل تک آسان اور بلا رکاوٹ رسائی فراہم کی جائے۔شہباز شریف نے کہا کہ کم آمدن اور متوسط طبقے کو سستے گھروں کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے۔ انہوں نے صوبائی چیف سیکریٹریز کو ہدایت کی کہ ایسی جائیدادوں کا جامع سروے کیا جائے جنہیں وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت گھر بنانے کے خواہش مند افراد کو بینک قرض فراہم کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت اب تک ایک لاکھ 47ہزار 504 درخواستیں موصول ہوچکی ہیں، جن میں سے 53ہزار 127درخواستیں منظور کی گئی ہیں۔ منظور شدہ درخواستوں کی مجموعی مالیت 313ارب 42کروڑ روپے ہے جبکہ 8ہزار 739درخواست گزاروں کو 45ارب 43کروڑ روپے کے قرضے فراہم کیے جاچکے ہیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک بھر میں ایسے پلاٹس کی نشاندہی کے لئے نظام تیار کیا جارہا ہے جو رہن کی شرائط پر پورا اترتے ہوں۔ اس نظام کا پائلٹ منصوبہ اسلام آباد سے شروع کیا جائے گا۔ پروگرام کو مزید موثر بنانے کے لئے معروف ہاسنگ ڈویلپرز کو بھی اس عمل میں شامل کرنے کا طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔بریفنگ کے مطابق اگست 2026 تک بینکوں کی جانب سے زرعی شعبے کو فراہم کیے گئے قرضوں کا حجم ایک کھرب 26 ارب 80 کروڑ روپے رہا، جبکہ ایکسیس ٹو فنانس پلان 2026-28 کے تحت جون 2028 تک زرعی قرضوں کا ہدف 2 کھرب روپے مقرر کیا گیا ہے۔زرخیز ایپ کے ذریعے آسان قرضوں کے لیے اب تک 35 ہزار 838 درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جن میں سے 7 ارب 35 کروڑ روپے کے قرضے منظور کیے گئے جبکہ ایک ارب 96 کروڑ روپے جاری کیے جاچکے ہیں۔اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ اگست 2026 تک چھوٹے اور درمیانے کاروبار کے شعبے کو بینکوں کی جانب سے ایک کھرب 6 ارب 70 کروڑ روپے کے قرضے فراہم کیے گئے ہیں۔ ایکسیس ٹو فنانس پلان کے تحت جون 2028 تک اس شعبے کے لیے قرضوں کا ہدف بھی 2 کھرب روپے مقرر کیا گیا ہے۔ایس ایم ای ڈی اے نے گزشتہ 3 ماہ کے دوران ایک ہزار 96 چھوٹے اور درمیانے کاروباری اداروں کو مالیاتی امور سے متعلق تربیت بھی فراہم کی ہے۔اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرا احد خان چیمہ، رانا تنویر حسین، محمد اورنگزیب اور ریاض حسین پیرزادہ، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، وزیراعظم کے مشیر ہارون اختر خان، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے چیف سیکریٹریز، پاکستانی بینکوں کے صدور و چیف ایگزیکٹو افسران اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔
    شہباز شریف

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      آپریشن سندور’ بھارتی گودی میڈیا کاگمراہ کن پراپیگنڈہ ایک بارپھرآشکار

      پارٹی میں کوئی اختلاف نہیںمسلم لیگ ن کو توڑنے والے کئی آئے اور کئی چلے گئے مریم نواز

      امریکی فوجی اڈوں پر میزائلوں کی بارش

      تازہ ترین

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.