لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے عوام کی سہولت کے لیے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں شہریوں نے مختلف مسائل اور شکایات پیش کیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے وراثتی تنازعات میں لڑائی جھگڑوں سے بچائو کیلئے ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کیں۔ خاتون کی شوہر اور دیور سے دھمکیوں کی شکایت پر فیصل کامران نے ایس ایچ او شفیق آباد کو تحفظ دینے کا حکم دیا۔پراپرٹی ڈیلر کو رقم دینے کے باوجود مکان نہ ملنے کی شکایت پر ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او باٹا پور کو کارروائی کی ہدایت کی۔10لاکھ روپے دینے کے باوجود گروی مکان نہ ملنے کی شکایت پر انہوں نے ایس ایچ او سبزہ زار کو کارروائی کا حکم دیا۔ اسی طرح لین دین، فراڈ اور جعل سازی کی شکایات پر فیکٹری ایریا اور نشتر کالونی پولیس کو کارروائی کی ہدایت کی۔منشیات فروشوں کی جانب سے موٹر سائیکل واپس نہ کرنے کی شکایت پر ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او مصری شاہ کو تصدیق کے بعد کارروائی کا حکم دیا۔ کھلی کچہری میں پولیس اہلکاران بھی پیش ہوئے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ کرپشن کے الزامات والے اہلکار عوامی رابطے کی سیٹ پر تعینات نہ ہونگے۔کھلی کچہری میں اہلکار کی تعیناتی کی درخواست پر ڈی آئی جی آپریشنز نے سروس ریکارڈ طلب کر لیا۔ اہلکار کے سروس ریکارڈ میں کرپشن کی شکایت سامنے آنے پر ڈی آئی جی آپریشنز نے تعیناتی سے انکار کر دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ کرپشن میں ملوث اہلکاروں کو عوامی رابطے کی ذمہ داری نہیں دی جائے گی۔شہریوں کی شکایات پر قانون اور میرٹ کے مطابق فوری کارروائی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ فیصل کامران نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کو براہ راست ریلیف اور قانونی معاونت فراہم کرنا ہے۔
بریکنگ نیوز
- رانا ثنا کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں نئے صوبے ضرور بننے چاہیے
- عمران خان کی طرح تین قیدیوں کیلئے طبی سہولیات آئینی عدالت میں اپیل سماعت کیلئے مقرر
- ملک میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ، پیازکی قیمت 300 روپے کلو تک پہنچ گئی
- 27 ستمبر کا احتجاج اٹل’فیصلے پر نظر ثانی نہیں کر سکتے: بیرسٹر گوہر
- تیسرا ٹیسٹ: پاکستان 133 رنز پرڈھیر’انگلینڈ 4وکٹ پر 156رنز
- حکومت تیسری مرتبہ ایل این جی کارگوخریدنے میں ناکام
- وفاقی دارالحکومت میں شیشہ کیفے چلانے پر تاحکم ثانی پابندی عائد
- پی ٹی آئی 27 ستمبر احتجاج کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے لارجر بنچ تشکیل دیدیا
- ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد
- پھر بیٹنگ فلاپ، انگلینڈ کے خلاف پاکستان مشکلات کا شکار
- جوہر ٹاؤن کی نئی سڑک میں اچانک بڑا گڑھا بن گیا
- سعودی عرب کی اردن پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت
- نیپال، چین سرحد پر سیلاب:ہلاکتیں 1,410تک پہنچ گئیں، 5,065سے زائد لاپتا
- سونا مہنگا ہوگیا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 50 ہزار کے قریب
- 7 اکتوبر حملے سے پہلے اماراتی وارننگ کا دعویٰ غزہ پر حملے کا جوازاور ایران اسرائیل جنگ،نیتن یاہومشکل میں
- بین شیلٹن کا بڑا اپ سیٹ، دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز کو ہرا کر یو ایس اوپن سیمی فائنل میں پہنچ گئے
- فاطمہ ثنا: سیمی فائنل میں پہنچ گئے مگر بیٹنگ بہتر کرنا ہوگی
- جو روٹ: ایجبسٹن میں پاکستان سخت مقابلہ دے گا
- حیدرآباد، ملتان، لاہور، فیصل آباد اور کراچی موسمیاتی خطرات میں دنیا کے کمزور ترین شہروں میں شامل
- ایران کا اردن میں امریکی اڈے پر حملہ ہرمز میں جنگی بحری جہاز پہنچ گئے
