Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سپنر سعدیہ اقبال کے گھٹنے کی سرجری
    • سری لنکا کے دھننجایا ڈی سلوا نے ٹیم کی کپتانی چھوڑ دی
    • پاکستان انڈر 19 کے سابق کپتان حسن خان امریکی سکواڈ میں شامل
    • اماراتی فرنچائز نے بابراعظم کو آئی ایل ٹی 20کیلئے سائن کرنیکی وجہ بتا دی
    • سناف لیول معاہدہ طے پاکستان کو 121 ارب ڈالر ملیں گے آئی ایم ایف کا پٹرول ریلیف سکیم فوری ختم کرنے پر زور
    • راولپنڈی:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی ملاقات کر رہے ہیں
    • روس یوکرین پر میزائل ڈرون حملے بچوں سمیت 28 افراد ہلاک
    • پاک بحرین تعلقات مشترکہ اقدار باہمی احترام پر منبی فیلڈ ماشل
    • ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
    • حوثیوں کیخلاف اپنی فوج کسی دوسرے ملک کی سرزمین پر نہیں بھیجیں گے؛ ترکیہ
    • کیف:روس کے حملے کے بعد زخمیوں کو ہسپتال لے جایا جارہا ہے
    • لاہور:وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے عالمی ادارہ محنت کے ڈائریکٹر جنرل گلبرٹ ایف ہونگبوملاقات کر رہے ہیں
    • کم از کم اجرت میں اضافہ لیبر قوانین پر سختی سے عمل کرایا جا رہا مریم نواز
    • فضل الرحمن ثالث حکومت آمادہ پی ٹی آئی نے بھی سر جوڑ لیے مثبت اشارے
    • وزیراعظم بحرین تجارت سرمایہ کاری میں تعاون مزید بڑھانے کا عزم
    • 1860جنگجو ہلاک کر دیے یمنی فوج حملوں میں متعدد اتحادی فوجی مارے گئے حوثی ترجمان
    • پٹرول مزید2.31 روپے ڈیزل 88پیسے مہنگا
    • روسی صدر ولادی میر پیوٹن دو روزہدورے پر ترکمانستان پہنچ گئے
    • مکہ معاہدہ: ترکیہ کا سعودی عرب کی مدد کیلئے دفاعی تعاون کا جائزہ
    • گولی چلائیں سینے پیش کریں گےسہیل آفریدی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مرنے سے قبل دکھائی دینے والے خواب ، سائنسی تحقیق میں دلچسپ انکشافات

    By Khabrain Newsاپریل 19, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    (ویب ڈیسک)انسانی زندگی کے آخری ایام اور اس دوران نظر آنے والے خواب ہمیشہ سے ایک معمہ رہے ہیں لیکن حال ہی میں ہونے والی ایک نئی سائنسی تحقیق نے اس پر سے پردہ اٹھایا ہے۔

     

    اس حوالے سے ایک نئی تحقیق چونکا دینے والے انکشافات سامنے لائی ہے، جس کے مطابق مرنے سے پہلے لوگوں کو حیرت انگیز اور اکثر ایک جیسے خواب اور مناظر دکھائی دیتے ہیں۔

     

    اٹلی کے ماہرین کی اس تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ یہ خواب اور مناظر انہیں سکون فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

     

    این ڈی ٹی وی کے مطابق اٹلی کے ادارے ’ایزینڈا یو ایس ایل‘ کے ماہرین نے اپنی نوعیت کی پہلی ایسی تحقیق کی ہے جس میں ان مریضوں کے خوابوں کا جائزہ لیا گیا جو زندگی کی آخری اسٹیج پر تھے۔

     

    اس مقصد کے لیے 239 طبی ورکرز، نرسوں اور ماہرِ نفسیات سے ڈیٹا جمع کیا گیا جنہوں نے مرنے والے مریضوں کے تجربات کو خود سنا اور دیکھا تھا، نتائج معروف جریدے ’ڈیتھ اسٹڈیز‘ میں شائع ہوئے۔

    تحقیق کے مطابق بہت سے مریضوں نے بتایا کہ انہوں نے خواب میں اپنے ان عزیزوں کو دیکھا جو پہلے ہی انتقال کر چکے ہیں۔

     

    ایک خاتون مریضہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنے مرحوم شوہر کو دیکھا، جو انہیں اپنے پاس بلاتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ وہ ان کا انتظار کر رہے ہیں، جبکہ ایک اور شخص نے خود کو ایک روشن دروازے کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھا۔

     

    کچھ افراد نے روشن روشنی، سیڑھیاں یا کھلے دروازے جیسے مناظر بیان کیے، جو گویا ایک نئی دنیا میں داخل ہونے کی علامت تھے، ایک مریض نے ساحلِ سمندر پر سفید گھوڑے کو دوڑتے ہوئے دیکھنے کا ذکر کیا۔

     

    اگرچہ زیادہ تر خواب سکون دینے والے تھے، لیکن کچھ مریضوں کو خوفناک خواب بھی آئے، جیسے کسی ڈراؤنی شکل کا نظر آنا۔ ایک شخص نے بتایا کہ اسے ایسا لگا جیسے کوئی خوفناک مخلوق اسے نیچے کی طرف کھینچ رہی ہو۔

     

    ماہرین کے مطابق ایسے خواب انسان کے اندر موجود خوف یا موت کو قبول نہ کرنے کی کیفیت کی عکاسی کرتے ہیں۔

     

    تحقیق کی سربراہ ایلیسا رابٹی کے مطابق یہ خواب اور مناظر محض وہم نہیں بلکہ یہ مریضوں کو موت کے لیے ذہنی اور روحانی طور پر تیار کرتے ہیں، ان سے مریض کو یہ احساس ملتا ہے کہ وہ اکیلا نہیں ہے جس سے اسے سکون ملتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ بہت سے مریض اس ڈر سے یہ باتیں نہیں بتاتے کہ لوگ انہیں پاگل سمجھیں گے اس لیے ان کی باتوں کو توجہ سے سننا چاہیے۔

     

    یہ مطالعہ ان لوگوں پر کیا گیا جو بیماری کے آخری مرحلے میں تھے نہ کہ وہ جو کسی حادثے میں بال بال بچے ہوں، دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں طرح کے افراد کے تجربات حیرت انگیز طور پر ایک جیسے پائے گئے ہیں۔

     

    یہ تحقیق ہمیں بتاتی ہے کہ انسانی دماغ زندگی کے آخری وقت میں خود کو تسلی دینے اور سکون پانے کا ایک قدرتی طریقہ رکھتا ہے جو ادویات سے ہٹ کر ایک نفسیاتی سہارا ثابت ہوتا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بغیر ٹانگوں والے روسی شخص نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے تاریخ رقم کر دی

      بکریوں کی انسانوں کے حوالے سے حیرت انگیز صلاحیت کا انکشاف

      جرمن نوجوان نے ایک منٹ میں سوا کلو شہد کھانے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

      تازہ ترین

      شمالی وزیرستان اپریشن فتہ الخوارج کے 4 کمانڈر سمیت 9 دہشت گرد ہلاک

      190 ملین پائونڈ کیس: بشری بی بی کی ضمانت کا کیس وفاقی آئینی عدالت میں سماعت کیلئے مقرر

      عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت دوبارہ 105 ڈالر سے اوپر پہنچ گئی

      آبنائے ہرمز میں ایران کا کنٹرول ختم ہونے کا دعویٰ، روبیو کا بیان

      پاکستان کے سابق کپتان امریکا کی کرکٹ ٹیم میں شامل ہوگئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.