تازہ تر ین

نیوز لیکس سکینڈل …. 48 گھنٹے اہم

لاہور (خصوصی رپورٹ) ڈان لیکس رپورٹ کی بنیاد پر ہونے والے اقدامات اور ان اقدامات پر آئی ایس پی آر کے ٹویٹ سے پیدا ہونے والی صورتحال کیا رُخ اختیار کرے گی، صلح صفائی ہوگی یا محاذ آرائی؟ اس حوالے سے 48 گھنٹے انتہائی اہم قرار دیئے جارہے ہیں۔ امکان ہے کہ اس کا کوئی درمیانی حل نکالا جائے گا تاکہ اس صورتحال کا خاتمہ ہوسکے جو ہفتہ کے روز پیدا ہوئی۔ اس حوالے سے یہ تاثر بنا ہے کہ جیسے حکومت اور بعض اداروں کے درمیان تناو¿ ہے۔ حکومتی ذرائع مصر ہیں کہ حکومت خود کو آئین و قانون کی پابند سمجھتی ہے اور اپنے آئینی دائرہ کار میں رہ کر کام کرتی ہے اور اقدامات کرتی ہے۔ لہٰذا حکومت سمجھتی ہے کہ تمام آئینی ادارے بھی خود کو آئین و قانون کے تابع رکھ کر کام کریں گے اور دائرہ کار سے باہر نہیں آئیں گے۔ لہٰذا اگر کہیں کسی کے کسی مسئلہ پر تحفظات ہیں تو حکومت تحفظات دور کرنے کی پابند ہے لیکن حکومتی اقدامات اور احکامات کو چیلنج کرنا درست نہیں۔ دوسری جانب ایسی اطلاعات بھی آرہی ہیں کہ ڈان لیکس کی تحقیقات اور اس حوالے سے رپورٹ پر سکیورٹی اداروں کے تحفظات ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے اپنے طور پر تحقیقات شروع کررکھی ہیں کیونکہ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ خبر جس نے بنائی اور چھپوائی اس کا کھوج لگانا ضروری ہے تاکہ مستقبل میں ایسی کوئی صورتحال نہ ہو۔ مذکورہ صورتحال کی روشنی میں وزارت داخلہ کے اس نوٹیفکیشن کو اہمیت کا حامل قرار دیا جارہا ہے جس کا ذکر خود ہفتہ کو وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے کراچی میں اپنی پریس کانفرنس میں کیا تھا اور کہا تھا کہ رپورٹ کی بناءپر نوٹیفکیشن وزارت داخلہ جاری کرے گی۔ لہٰذا اس نوٹیفکیشن کے ذریعہ واضح ہوگا کہ حکومت کہاں کھڑی ہے اور یہی نوٹیفکیشن صورتحال میں بہتری کا باعث بھی بن سکتا ہے جبکہ نوٹیفکیشن ایک اور نئی صورتحال کو بھی جنم دے سکتا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف اسلام آباد پہنچ چکے ہیں اور امکان ہے کہ وہ آج مذکورہ صورتحال پر اپنے قانونی ماہرین سے بھی مشاورت کریں گے۔
نیوز گیٹ سکینڈل


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain