تازہ تر ین

جندال مودی کا ایلچی بن کر آیا, اہم سیاسی شخصیت کا انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا استعفیٰ نظر آ رہا ہے۔ ڈان لیکس کے معاملہ پر سرکاری افسران کو قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے جبکہ انگلیاں مریم نواز کی جانب اٹھ رہی ہیں۔ مریم نواز کو بچانے کی سرتوڑ کوششں جاری ہے۔ انہیں جلد از جلد ایم این اے کا الیکشن لڑانے کی تیاری ہو رہی ہے۔ نجی ٹی وی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز کو سب سے زیادہ قانونی اور آئینی تحفظ کی ضرورت ہے کیونکہ ڈان لیکس کیس میں انگلیاں ان کی جانب اٹھ رہی ہیں۔ غیرمعمولی صورتحال کے پیش نظر ہی ڈی جی آئی ایس پی آر کو وزیراعظم کے خط کو مسترد کرنا پڑا، چودھری نثار کو بھی صرف ڈی جی آئی ایس پی آر کی ٹویٹ ہی نظر نہیں آنی چاہیے بلکہ باقی تمام ٹویٹس بھی نظر آنی چاہئیں۔ میرے تجزیے سے چودھری نثار پریشان ہو جاتے ہیں۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ ممکن ہے کہ جندال مودی کے ایلچی کے طور پر آئے ہوں۔ بیک ڈور چینل سے بات چیت بری نہیں ہے اگر حالات بہتر بنانے ہوں۔ وزیراعظم کو چاہیے کہ وہ پارلیمان میں موجود تمام پارٹی رہنماﺅں کو تو کم از کم اعتماد میں لیں اور بند کمرے میں ہی سہی جندال کی آمد کا مقصد اور اس سے ہونے والی بات چیت بارے بتائیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain