تازہ تر ین

کٹھ پتلی خان اپنے وزیروں کو لگام دیں۔۔۔

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) بلاول بھٹو زرداری نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی خاتون ایم پی اے کے ساتھ بدتمیزی کی مذمت کی ہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسمبلی کے اندریا باہر خواتین سے بدکلامی برداشت نہیں کرینگے، بپیپلز پارٹی ممبر نگہت اورکزئی سے صوبائی وزیر کا رویہ افسوسناک ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ کٹھ پتلی خان اپنے وزیروں کو لگام دیں،پیپلز پارٹی خواتین اور ان کے حقوق کے تحفظ کی ضامن ہے۔ اس سے قبل بلاول بھٹو سے صوبائی وزیر قانون و جیل خانہ جات ضیا الحسن کی ملاقات ہوئی جس میں صوبائی وزیر کی بلاول بھٹو کو محکمہ قانون و جیل خانہ جات پر تفصیلی بریفنگ دی اور ملک اورسندھ کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain