تازہ تر ین

پیپلز پارٹی رہنماءکے ساتھ بڑا سانحہ پیش, ہسپتال داخل کردیاگیا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹ)حال ہی میں پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے فیصل صالح حیات لاہور سے واپس شاہ جیونہ جا رہے تھے کہ موٹر وے ایم فور پر ان کی کار ٹرالر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ حادثے میں فیصل صالح حیات اور ڈرائیور شدید زخمی ہو گئے، جنھیں الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ موٹر وے حکام کے مطابق حادثہ اتفاقی طور پر پیش آیا۔ فیصل صالح حیات کو دو گھنٹے آپریشن تھیٹر میں رکھ کر طبی معائنہ کیا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق فیصل صالح حیات کے ناک سے خون کافی مقدار میں بہہ گیا تھا اور انکے ہونٹوں اور دائیں ہاتھ پر بھی چوٹ آئی ہے۔ فیصل صالح حیات کو پرائیویٹ وارڈ کے روم ٹومیں منتقل کر دیا گیا جبکہ ڈاکٹرز کے مطابق ڈرائیور کی حالت تشویشناک ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain