تازہ تر ین

پاک فوج کے اغوا ہونے والے ریٹائرڈ کرنل بارے مزید سنسنی خیز انکشافات

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) نیپال میں نوکری کی غرض سے جاکر اغوا ہوجانے والے کرنل (ر) حبیب ظاہر نیپال میں موجود نہیں ہیں ۔ جب کہ نیپال میں ان کے اخراجات، ہوٹل، ٹکٹ بکنگ کرنے والے بھارتی کرداروں کے نام سامنے آگئے۔ اطلاعات کے مطابق کرنل (ر) حبیب ظاہر کو نوکری کی پیشکش بھارت س ویب سائٹ پر کی گئی، شواہد سے پتہ چلا ہے کہ حبیب ظاہر 6 اپریل کی صبح ڈیڑھ بجے کھٹمنڈو پہنچے جہاں انہیں لینے کے لئے ساڑھے گیارہ بجے سے ہی 2 بھارتی باشندے ایک گاڑی سمیت موجود تھے جو انہیں لے کر پہلے بحروا گئے اور وہاں سے لمبینی ائیرپورٹ تک پہنچے۔ لمبینی سے بھارتی سرحد کو پار کرنے میں کوئی رکاوٹ نہیں اور ناہی وہاں کو تلاشی کوئی نظام ہے، اسی لئے حبیب ظاہر کو لمبینی ائیرپورٹ سے ٹیوٹا میک گاڑی کے ذریعے بھارتیسرحد تک پہنچایا گیا اور حبیب ظاہر کے زیراستعمال سم کارڈ پر آخری سنگنل لمبینی میں قائم مایادیوی مندر کے قریب کالی دہاٹاور سے موصول ہوئے۔اس تمام عرصے میں کرنل (ر) حبیب ظاہر نے جہاں بھی جس ہوٹل میں قیام کیا ان کے ہوٹل بل اور ٹکٹ بکنگ بھارتی شہری ڈولی رینچل کے ذمے تھی جو 4 اپریل سے لمبینی ائیرپورٹ پر موجود تھا۔ تمام انکشافات کے باوجود اب تک کرنل (ر) حبیب ظاہر کی گمشدگی کا معاملہ حل نہیں ہوسکا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain