تازہ تر ین

وزیر اعظم نواز شریف کا ہزارہ موٹروے کا دورہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)تیس ارب روپے کی لاگت سے بننے والا یہ منصوبہ رواں سال مکمل ہو جائے گا۔ منصوبہ پاک چین اقتصادی راہداری کا اہم حصہ ہے۔وزیر اعظم نواز شریف نے سکیورٹی خدشات کے باوجود ہزارہ موٹروے کا دورہ کیا۔ اس دوران وزیر اعظم نے زیرتعمیر موٹر وے پر 10کلومیٹر کا بھی سفر کیا۔ وزیر اعظم نیشنل ہائی ویز اتھارٹی(این ایچ اے) کے عملے سے گھل مل گئے اور موٹرویز پر کام کی سلور جوبلی مکمل کرنے والے اہلکار کو شاباش دی۔ وزیر اعظم کو موٹرویز کے 13 منصوبوں کی تفصیلات زبانی یاد ہیں. ان کا کہنا تھا کہ وہ تعمیراتی کام کا خود معائنہ کریں گے۔ وزیر اعظم نے ہزارہ موٹروے کے معائنے کے دوران چیئرمین این ایچ اے کو پاس بٹھا کر کئی سوالات کئے۔ اس دوران وزیر اعظم نے تعمیراتی کام پر اطمینان کا اظہار کیا. انہوں نے این ایچ اے کے عملے سے مصافحہ بھی کیا۔ این ایچ اے کے ایک اہلکار نے وزیر اعظم کو بتایا کہ وہ 25 سال سے موٹرویز بنا رہا ہے جس پر نواز شریف نے اسے قریب بلا کر شاباش دی۔ وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ تیس ارب روپے کی لاگت سے بننے والا یہ منصوبہ رواں سال مکمل ہو جائے گا، منصوبہ پاک چین اقتصادی راہداری کا اہم حصہ ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain