تازہ تر ین

بلاول کی اہم شخصیت سے ملاقات, اندرونی کہانی سامنے آگئی

کراچی(آن لائن) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے ملاقات کی، جس مین سیاسی صورتحال سمیت پارٹی تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جمعرات کے روز چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے رہنما پیپلزپارٹی نبیل گبول نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت آئندہ انتخابات پر بات چیت کی گئی، جبکہ اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کی حکومت بنانے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی ہے، اور اس حکمت عملی کے تحت ہم چاروں صوبوں میں اپنی حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے، انہوں نے مزید کہا ہے کہ آئندہ انتخابات سے پہلے سیاسی جماعتوں کے بڑے بڑے کھلاڑی ہماری جماعت میں شامل ہو جا ئیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain