تازہ تر ین

ڈان لیکس پر فوج اور چودھری نثار کے تعلقات خراب, شیخ رشید کے سنسنی خیز انکشاف

اسلام آباد (نیوز چینل ۵) حکمرانوں کے پاس 100 دنوں سے زیادہ وقت نہیں بچا۔ پہلی مرتبہ جے آئی ٹی میں ایم آئی اور آئی ایس آئی اکٹھے بیٹھ رہے ہیں۔ 2017ءہی الیکشن کا سال ہو گا۔ نواز شریف 2018ءکا سورج نہیں دیکھ سکے گا۔ ایم کیو ایم کے دونوں دھڑے بہت جلد اکٹھے ہو جائیں گے۔ ملک میں صرف دو ہی نام اپوزیشن کی علامت ہیں۔ عمران خان اور شیخ رشید باقی سب ملے ہوئے ہیں۔ عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید نے چینل ۵ کے پروگرام ”نیوز ایٹ 8 “ میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں یہ 100 دنوں سے آگے نہیں جا سکے۔ ڈان لیکس پر فوج کو بہت تحفظات ہیں۔ نواز شریف فاطمی، پرویز رشید، راﺅ تحسین کی قربانی صرف مریم نواز کو بچانے کیلئے کر رہا ہے۔ جے آئی ٹی میں ایم آئی اور آئی ایس آئی پہلی مرتبہ اکٹھے بیٹھ رہے ہیں۔ نواز شریف فوج کو اپنی چھڑی بنانا چاہتے ہیں۔ اب عسکری اور سول ادارے ایک صفحے پر نہیں رہے۔ نواز شریف کی شہنشائیت میں فوج حائل ہے۔ آصف زرداری نے اب ان کے خلاف پَر نکالنا شروع کیے ہیں۔ پی ٹی آئی اور عوامی مسلم لیگ ان کے خلاف ہے مردم شماری کے ذریعے الیکشن کی بھی تیاری جاری ہے۔ 2017ءہی الیکشن کا سال ہو سکتا ہے۔ نواز شریف اقتدار کا 2018ءنہیں دیکھ سکے گا۔ ایم کیو ایم دونوں دھڑے جلد اکٹھے ہو جایں گے۔ پی پی پی آ کر بلاول کو آگے لے آئیں تو پی ٹی آئی ان کے ساتھ مل سکتی ہے۔ ملک میں دو نام اپوزیشن کی علامت ہیں عمران خان اور شیخ رشید نواز شریف چاہتا ہے کہ فوج ٹھپہ لگائے۔ وہ ضرور نااہل ہو گا۔ پاکستان کی تمام سیاسی پارٹیاں شخصی پارٹیاں ہیں۔ مہاجر ابھی ماحول دیکھ رہے ہیں الطاف حسین کا رول ابھی ختم نہیں ہوا۔ ڈان لیکس پر فوج اصل مجرموں کو پکڑنا چاہتی ہے۔ فوج اور چودھری نثار کے تعلقات خراب ہو چکے ہیں۔ اگلے الیکشن میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کا مقابلہ ہو گا۔ ان کے درمیان کلوز فائٹ ہو گی۔ اگر پی ٹی آئی درست نمائندے چنتی ہے تو وہ ن لیگ کو ٹف ٹائم دے گی نواز شریف کو میں آگے لے کر آیا۔ اب عمران خان کو مسلسل کہہ رہا ہوں کہ وہ ملک کی تقدیر بدلے گا۔ پانامہ پر دنیا میں 6000 افراد ٹرائل ہو رہے ہیں۔ دنیا کے ملکوں نے کروڑوں ڈالر واپس وصول کر لیے ہیں ہمارے ملک میں ایک روپیہ بھی واپس نہیں آئے گا اس کی وجہ یہ ہے کہ یہاں وزیر اعظم خود شامل ہے۔ ایٹمی دھماکہ میں نے ظفر الحق، گوہر ایوب نے کروایا سی پیک مشرف کے ساتھ میں نے منظور کروایا۔ نواز شریف کے پاس ان میں سے کسی کا کریڈٹ نہیں۔ نواز شریف پر مشکل وقت آتا ہے تو یہ مدد کیلئے بھارت کو پکارتے ہیں۔ جندال ان کا پرانا دوست ہے اسے بلا کر نواز شریف نے ڈان لیکس پر ٹھپہ لگا دیا ہے کہ بھارت انکا مددگار ہے۔ سعودی عرب نے بھی انکی موجودگی پر پانامہ لیکس پر جے آئی ٹی بننے سے فوج کا کردار بھی اہم ہو گیا ہے اب ذمہ داری فوج پر آگئی ہے۔ وہ صحیح تصویر دکھائے گی۔ جے آئی ٹی حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی ثابت ہو گی۔ راحیل شریف اوور ڈوئینگ کر گئے۔ انہوں نے میڈیا کا استعمال بہت زیادہ کر لیا ہے ٹرکوں کے پیچھے تصویریں لگوا لیں۔ ہمارے ملک میں تمام پڑوسی ملک انویسٹ کرتے ہیں مردم شماری کا ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے کہ شفاف ہو گی یا نہیں۔ عزیر بلوچ اور کلبھوشن یا دو بچ نہیں سکتے۔ جندال کلبھوشن کیلئے بھی ایسا تھا۔ امریکہ اور برطانیہ ٹی وی کو استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی مرضی کی چیز ڈھونڈتے ہیں۔ ٹرمپ کو ہم لوگ سمجھ نہیں سکے۔ پوری دنیا میں بھی عجوبہ ہو سکتا ہے بھارت پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں کر سکتا۔ بارڈر پر ٹھک ٹھک تو ہوتی رہتی ہے بھارت نے کرنسی بدل کر بہت پیسہ اکٹھا کر لیا ہے۔ پاکستان کو بلوچستان سے اس وقت بہت خطرہ درپیش ہے۔ اگر ہم نے بلوچوں کو ساتھ نہ ملایا تو خطرہ بڑھ جائے گا۔ اگر فوج کو ضرورت ہو گی تو فضل الرحمان کو استعمال کرے گی وہ ایک لمحہ بھی نواز شریف کے ساتھ کھڑا نہیں رہے گا۔ وکیل کی کوئی سیاسی پارٹی نہیں ہوئی۔ اعتزاز احسن ایک بڑا وکیل ہے۔ آصف زرداری نے نواز شریف کی مخالفت شروع کر دی ہے اب خورشید شاہ کو الگ مسجد نہیں بنا سکتا۔ پانامہ کے فیصلے کے بعد تمام شخصیات اپنے خول میں آ جائیں گی کوئی بھی اس سے بچ نہیں سکے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain