لاہور( وقائع نگار ) پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری چند روزہ دورے پر کر اچی سے لاہور پہنچ گئے ہیں۔ لاہور پہنچنے پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پہنچنے پر پارٹی راہنماوں نے آصف علی زرداری کا استقبال کیا۔ استقبال کرنے والوں میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر قمرالزمان کائرہ سیکرٹری ندیم افضل چن سمیت دیگر راہنما شامل تھے۔ آصف علی زرداری ائیر پورٹ سے بلاول ہاوس روانہ ہو گئے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری لاہور میں چند روز قیام کریں گے اور اپنے قیام کے دوران پارٹی راہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے سابق صدر نے آج پاکستان پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس بھی طلب کر رکھا ہے۔ جس میں چوہدری حکمرانوں پر دباو بڑھانے کےلئے حکمت عملی طے کی جائے گی۔






































