تازہ تر ین

سکیورٹی فورسز کی بڑی کاروائی, عزیر بلوچ کا قریبی ساتھی پکڑا گیا

کراچی (این این آئی) سیکیورٹی فورسز نے پاک ایران سرحدی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے دست راست ملا نثار کو مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا۔اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پاک ایران سرحدی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے قریبی ساتھی ملا نثار کو مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ مقابلے کے دوران گولیاں لگنے سے ملا نثار کے شدید زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم ملا نثار قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری سمیت 50 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا ¾ وہ لیاری میں گبول پارک اور چیل چوک کا علاقائی کمانڈر تھا جس کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے رکھی گئی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain