لاہور (شوبز ڈیسک) فلمسٹار نور نے اپنے شوہر ولی بخاری کے بارے میں میڈیا سے بات کرنے سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا نے جب فلمسٹار نور نے ولی بخاری بارے بات کرنا چاہی تو انہوں نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ جو معاملہ ختم ہو چکا ہے اس پر بات کر کے میں اپنا اور دوسروں کا وقت ضائع نہیں کرنی چاہتی۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل کا فیصلہ میں نے خدا پر چھوڑ دیا ہے اور مجھے یقین ہے کہ خدا کی ذات میرے لیے بہترین اسباب پیدا کرے گی۔