تازہ تر ین

رابی پیرزادہ کا نیا البم ”خوشی “عید پر ریلیزہوگا

کراچی(شوبز ڈیسک)ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ ورلڈ کے تحت پاپ سنگر رابی پیرزادہ کا نیا البم ”خوشی “عید پر ریلیز ہوگا اسے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا جائیگا۔ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ ورلڈ کے تحت پاپ سنگر رابی پیرزادہ کا نیا البم ”خوشی “عید پر ریلیز ہوگا اسے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا جائیگا۔اس حوالے سے رابی پیرزادہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں نے ہمیشہ کچھ نیا اور منفرد میوزک ترتیب دینے کی کوشش کی ہے۔ پاکستانی میوزک انڈسٹری میں بہت کم عرصے میں بے حد پذیرائی ملی ہے۔ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم ، علی ظفر و راحت فتح علی خان نے اپنے منفرد کام کی بدولت دنیا بھر میں ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے۔انہوں نے کہا مجھے بچپن ہی سے میوزک سے لگاﺅ تھا ، والدین کی سپورٹ کے باعث آج اس مقام پر ہوں، ملک میں میوزک اکیڈ میاں کم ہیں جس کے باعث نئے گلوکار بے حد ٹیلنٹ ہونے کے باوجود آگے بڑھنے سے محروم ہیں۔ پاکستان میں انڈیا اور یورپ کی طرح میوزک انڈسٹری کیلئے بھی سہولیات ہونی چاہئیں تاکہ نئے گلوکاروں کو میوزک انڈسٹری میں اپنا مقام بنانے میں آسانی ہو۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain