تازہ تر ین

نرگس نے راج کپورکیلئے اپنے زیورات کیوں بیچے؟

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ اور سنجے دت کی والدہ نرگس کے فلم”آوارہ“ کی تکمیل کے لیے اپنے زیورات بیچ کرراج کپور کی مدد کا انکشاف ہوا ہے۔بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار راج کپور اور نرگس کی جوڑی ماضی میں کافی سپر ہٹ رہی اور دونوں نے 16 فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ دونوں اداکاروں کے درمیان قربتیں بھی اس حد تک بڑھ گئی تھیں کہ دونوں شادی کے لیے بھی تیار تھے تاہم غلط فہمیوں کی وجہ سے دونوں کی شادی نہ ہوسکی لیکن اب نرگس کی راج کپور کے لیے قربانی کا انکشاف ہوا ہے ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 1951 میں ریلیز ہونے والی فلم ”ا?وارہ“ کے ہدایت کار ، پروڈیوسر اور اداکار راج کپور کے مدمقابل نرگس نے مرکزی کرداراداکیا جب کہ فلم کے ایک گیت کو فلمانے پر 8 لاکھ کی لاگت آئی ۔aاور پوری فلم پر 12 لاکھ روپے خرچ ہوئے جس کے باعث راج کپور کی فلم بجٹ سے تجاوز کرگئی اور وہ شدید پریشانی کا شکار ہوگئے تھے۔ راج کپور کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے نرگس نے اپنے زیوارات بیچ کرکے ساری رقم راج کپور کو دے دی جس پر فلم مکمل ہوسکی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain