تازہ تر ین

بالی ووڈ فلم ”باہو بلی ٹو“کی کامیابیوں کا سفر بلندیوں پر

لاس اینجلس (شوبزڈیسک)پہلے ہی دن باکس آفس پر تاریخ رقم کرنے والی نئی بالی ووڈ فلم ”باہو بلی ٹو“کی کامیابیوں کا دنیا بھر میں سفر تیزی سے بلندیوں کو چھو رہا ہے ۔ایس ایس راج مولی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم نے اب تک دنیا بھر میں7دن میں 925کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرلیا ہے اور بالی ووڈ کی کئی بلاک بسٹر فلموں کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا ہے۔فلم کے اہم کردارکٹپ پا نے آخر باہو بلی کو کیوں قتل کیا؟اس راز کو جاننے کے لئے دنیا بھر سے شائقین کی ایک بڑی تعداد سنیما گھروں کا رخ کر رہی ہے جس کی وجہ سے فلم باہو بلی ٹو کا بزنس باکس آفس پر کامیابی سے اپنی منزلیں طے کر رہا ہے۔’باہو بلی 2‘ کو تیلگو، تامل، ملیالم اور ہندی زبانوں میں پیش کیا گیا ہے جس نے 3 دن میں ہی بھارت میں 391 کروڑ سے زائد کی کمائی کرکے باکس آفس پر سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جبکہ دنیا بھر میں بھی فلم کمائی میں پیچھے نہیں اور اب تک پہلے ہی دن 24گھنٹوں میں سو کروڑ کلب میں شامل ہونے والی پہلی بالی ووڈ فلم بن گئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain