تازہ تر ین

آئیفا ایوارڈ 2017، کریتی سنن دھوم مچانے کیلئے تیار

ممبئی (شوبز ڈیسک)بولی وڈ انڈسٹری کے سب سے شاندار ایوارڈ شو ا آئیفا جلد منعقد ہونے جارہے ہیں، جس کے لیے تمام بولی وڈ مداح کافی پرجوش ہیں۔ آئیفا ایوارڈز اس سال امریکی شہر نیویارک میں پہلی مرتبہ منعقد ہوں گے۔اس سال کے آئیفا کی تقریب کا آغاز گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانج کریں گے، جنہیں گزشتہ سال کی ریلیز فلم ’اڑتا پنجاب‘ سے شہرت ملی۔ بھارتیمیڈیا سے بات کرتے ہوئے دلجیت دوسانج کا آئیفا ایوارڈز کی تقریب کے حوالے سے کہنا تھا کہ ’میں بےحد پرجوش ہوں، یہ دوسرا سال ہوگا جب میں آئیفا کا حصہ بنوں گا، میں ائیفا راکس میں پرفارم کرنے جارہا ہوں، یہاں موجود کئی کامیاب اسٹارز کے ساتھ موجود ہونے پر مجھے بےحد خوشی ہے، یہ ایک جادوئی تجربہ ہوگا‘۔اس ایوںٹ میں ہندوستان کے نامور موسیقار اے آر رحمٰن کے انڈسٹری میں 25 سال بھی مکمل ہونے کو ہائی لائٹ کیا جائے گا۔اس کے علاوہ ائیفا ایوارڈز میں اس سال اداکار سلمان خان، عالیہ بھٹ، کترینہ کیف، شاہد کپور، سشانت سنگھ راجپوت اور کریتی سنن پرفارم کریں گے۔ آئیفا ا ایوارڈز بولی وڈ کا وہ اہم پلیٹ فارم ہے جہاں ہندوستان اسٹارز کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل سپر اسٹارز بھی شرکت کرتے ہیں، اس سے قبل کئی نامور ستارے اس کا حصہ بن چکے ہیں جن میں انجیلینا جولی، جیکی چین وغیرہ شامل ہیں، تاہم دیکھنا ہوگا کہ اس بار کون سے اداکار اس ایونٹ میں شامل ہوں گے۔ آئیفا ایوارڈز رواں سال 14 اور 15 جولائی کو منعقد ہوں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain