تازہ تر ین

پاکستان :گرلز سکول کے باہر دھماکے، ہر طرف افرا تفری پھیل گئی

پشاور(ویب ڈیسک ) یکے بعد دیگرے دو مختلف دھماکوں میں انسداد دہشت گردی کے 3 اہلکار زخمی ہوگئے جب کہ اسکول کے باہر پڑے ایک بم کو ناکارہ بنادیا گیا۔ پشاور میں صبح 5 بجے کے قریب پہلا دھماکا گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول کے اندرونی حصے میں ہوا جس سے اسکول کے گیٹ کو نقصان پہنچا جب کہ دوسرا بم اسکول کے باہر نصب کیا گیا تھا تاہم بی ڈی ایس نے بم کو ناکارہ بنا دیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دونوں بموں کا مجموعی وزن 5 سے 6 کلو گرام تھا۔دوسری جانب ارمڑ اور چمکنی کے حدود میں انسداد دہشت گردی کی گاڑی خٹکو پل سے گزر رہی تھی کہ اس دوران پل کے ساتھ نصب بم پھٹ گیاجس سے سی ٹی ڈی کے 3 اہلکار زخمی ہو گئے، سی ٹی ڈی اہلکار اسکول میں ہونے والے دھماکے کی جگہ کا معائنہ کرنے کے بعد واپس آرہے تھے۔ زخمی ہونے والوں میں سب انسپکٹر، سی ٹی ڈی اہلکار اور ڈرائیور شامل ہیں جب کہ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نےعلاقوں کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہےپشاور (مانٹیرنگ ڈیسک)پشاور کے علاقے شمشتو روڈ کے قریب لڑکیوں کے سرکاری سکول کے باہر بم دھماکہ پولیس کے مطابق دھماکے سے سکول کے مین گیٹ کو جزوی نقصان پہنچا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے دوسرے بم کو ناکارہ بنادیا، علاقے کو گھیر ے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیاگیا۔ خٹکو پل کے قریب محکمہ انسداد دہشت گردی کی گاڑی کے پاس دھماکہ‘ پولیس کے مطابق دھماکے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ محکمہ انسداد دہشت گردی کی گاڑی ارمڑ میں واقع سکول سے واپس آرہی تھی۔ بم ڈسپوزل یونٹ‘ سی ٹی ڈی اہلکار مواد ناکارہ بنانے کے بعد واپس آرہے تھے۔ دھماکے میں سی ٹی ڈی کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔ دھماکے کے زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال لایا گیا۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain