لاہور(سپورٹس رپورٹر) چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پی سی بی دیگر کھیلوں کے فروغ کے لئے بھی تیار ہے،محنت سے کام کریں تو ہر کام ممکن ہے۔تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ میں چھٹی ٹیم کو خریدنے کے لئے بہت سے لوگ تیار ہیں،فٹبال کے مقابلے کرکٹ مہنگا کھیل ہے۔ملک میں لیئر لیگ فٹبال کا انعقاد خوش آئند ہے ،لیئر لیگ نے احسن قدم اٹھایا ہے۔اگلے سال کا پی ایس ایل کراچی اور لاہورمیں کروانے کا پلان ہے،جتنے بھی غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آئیں گے ملک کا امیج اتنا ہی اچھا ہو گا جبکہ ستمبر میں آئی سی سی ورلڈ الیون کی ٹیم بھی پاکستان آئے گی۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ماڈل ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی لاگو کریں گے۔
