کراچی(شوبز ڈیسک )ماڈل و اداکارہ مہرین سید نے کہا ہے کہ فلم چنبیلی میں کام کرکے اچھا تجربہ ملا ،میری پہلی ترجیح فیشن انڈسٹر ی ہے ، فیشن انڈسٹری کی مصروفیات کی وجہ سے فلموں کے لئے وقت نکالنا مشکل ترین امر ہے۔شوبز انڈسٹر ی میں اپنی مرضی سے کام کرنے کو ترجیح دیتی ہوں۔ شادی کے بعد شوبز کی دنیا سے دور ہوگئی تھی۔ ایک فلم کے بعد مزید فلموں میں کام کرنے کا ابھی سوچا نہیں۔اچھے کردار کسی بھی ماڈل کو اداکارہ بننے پرمجبور کردیتے ہیں۔ پاکستان فیشن انڈسٹری کو بین الاقوامی سطح پر بہتر انداز میں متعارف کرانے کیلئے فیشن ڈیزائنرز اور ماڈلز کو جدید طرز پر کام کرنا ہوگا۔15 برس قبل ماڈلنگ کی دنیا میں قدم ر کھا تو سوچا بھی نہ تھا کہ فیشن و ماڈلنگ کے حوالے سے تربیتی ادارہ بناو?ں گی۔ دنیا بھر میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کرنے کے لئے کام کررہی ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کئی ایک فلمسازوں نے فلموں میں کام کرنے کے لئے رابطے کئے ہوئے ہیں۔ ملکی و غیر ملکی فلموں میں کام کی ا?فر ہر ماڈل کو ملتی رہتی ہے اس میں میں بھی شامل ہوں۔ قبول کرنا نہ کرنا میرے اختیار میں ہے۔