تازہ تر ین

جو رشوت نہیں لیتا, نواز شریف اس پر مقدمہ بنوادیتا ہے

سرگودھا(نمائندہ خبریں، ڈسٹرکٹ رپورٹر) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جلسہ عام کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے وعدے پورے نہ کرنے پر شہباز شریف کا نام بدل کر ” ڈرامہ شریف“ رکھ دیا۔ سرگودھا میں جلسے سے خطاب کے دوران عمران خان نے سٹیج پر لگی بڑی سکرین پر شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے وعدوں پر مبنی ویڈیوز
چلوائیں۔ مختلف ویڈیوز میں عام الیکشن سے پہلے شہباز شریف کی جانب سے حکومت ملنے کی صورت میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے وعدے اور توانائی بحران ختم نہ کرنے کی صورت میں نام بدلنے کے بیانات دکھائے گئے۔ ویڈیوز دکھانے کے بعد عمران خان نے کہا کہ توانائی بحران ختم نہ کرنے پر آج شہباز شریف کا نام بدلیں گے۔ انہوں نے جلسے کے شرکا کے سامنے شہباز شریف کے تین نام ”شابو، شوباز شریف اور ڈرامہ شریف “ رکھے اور ان ناموں پر ووٹنگ کرائی۔ عوام کی رائے پوچھنے کے بعد عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا نام تبدیل کرکے ”ڈرامہ شریف “رکھ دیا۔ ئچیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ڈان لیکس کے معاملے پر قوم کو بے وقوف بنایا گیا ہے، یہ معاملہ حکومت اور فوج کے درمیان نہیں بلکہ قومی سلامتی اور پاکستانی عوام کا مسئلہ تھا، ڈان لیکس کی رپورٹ پر پردہ نہیں ڈالنے دیں گے، رپورٹ کو پارلیمنٹ کے سامنے پیش کیا جائے۔ سرگودھا میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کو چاروں طرف سے دشمنوں نے گھیرا ہوا ہے، افغانستان میں کچھ بھی ہوجائے تو اس کا الزام پاکستان پر لگایا جاتا ہے۔پاک فوج قبائلی علاقوں میں ملک کے تحفظ کی جنگ لڑ رہی ہے۔ لائن آف کنٹرول پر بھارت دہشت گردی کر رہا ہے، ملک کی سلامتی کو وزیر اعظم نے دا? پر لگا دیا ہے۔ ڈان لیکس جیسا معاملہ اگر بھارت میں ہوتا تو اس کے خلاف کارروائی کی جاتی۔مسلم لیگ(ن) کے میڈیا سیل نے پاک فوج کو بدنام کرنے کے لئے حساس نوعیت کی معلومات انگریزی اخبار کو دیں۔جب حسین حقانی پر الزام لگا تو نواز شریف کالا کوٹ پہن کر سپریم کورٹ میں پہنچے مگر اب اس معاملے کو دبانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے ملک کے اداروں پر مکمل طور پر قبضہ کر لیا ہے، قوم سپریم کورٹ کی جانب دیکھ رہی ہے،پاکستانی عوام کو عدالت سے انصاف کی امید ہے ، جبکہ وزیر اعظم کی عادت ہے کہ جو بھی ان کی جانب نظر اٹھاتا ہے وہ اسے راستے سے ہٹا دیتے ہیں یا اپنی دولت کے بل بوتے پر اسے خرید لیتے ہیں نواز شریف نے اداروں کو تباہ کرنے کے لئے اداروں پرسفارشی عناصر بٹھا دئیے ہیں۔ اسی لئے قوم کا اداروں پرسے اعتماد اٹھ گیا ہے۔نواز شریف لوگوں کے ضمیر کی قیمت لگاتے ہیں۔ پولیس میں سیاسی بھرتیاں کرکے ادارے میں رشوت اور نفرت کو فروغ دیا گیا، کوئی بھی ادارہ ایسا نہیں بچا ہے جس میں سفارشی افراد کو نہ بٹھایا گیا ہو۔ نواز شریف نے اسامہ بن لادن کو بھی بخشا اس سے بھی پیسے لئے۔ میں سیاست نہیں کر رہا بلکہ نواز شریف جیسے کرپٹ فرد کا مقابلہ کر رہا ہوں، آپ کا مقابلہ کرنا میں عین عبادت سمجھتا ہوں ملک کو آپ جیسے کرپٹ فرد سے نجات دلا کر دم لوں گا۔ عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم انگریزی میں تقریر کرتے تھے ، عوام کو اس کی سمجھ نہیں آتی تھی مگر لوگ پھر بھی سنتے تھے کیوں کہ انہیں معلوم تھا قائداعظم ایک سچا لیڈر ہے۔ قائداعظم کے رول ماڈل نبی مہربان ? تھے جو کہ صادق اور امین تھے۔ نواز شریف جھوٹا لیڈر ہے جو عوام سے جھوٹ بولتا ہے، لیہ میں ایک خیمے کے نیچے ہونے والے جلسے کو کہتے ہیں کہ یہ ایک میل لمبا جلسہ ہے ، کیا کوئی خیمہ ایک میل لمبا ہو سکتا ہے۔ پانامہ پیپرز میں منی لانڈرنگ کے ثبوت کے طور پر پیش کیا گیا قطری خط بھی جھوٹ نکلا، اس کے باوجود نواز شریف اپنے منصب پر قائم ہیں۔ جب لیڈرسچ نہیں بولتا تو عوام اس پر کیوں اعتماد کریں گے۔ ہمارے آئین میں ہے کہ لیڈر کو صادق اور امین ہونا چاہیے۔جب کہ وزیر اعظم پاکستان صادق اور امین نہ ہونے کے باوجود اپنی کرسی سے چمٹ کر بیٹھے ہیں ، یوسف رضا گیلانی سے نوازشریف کہتے تھے گھرجاو¿مگر جب عوام ان سے یہ مطالبہ کر رہے ہیں تو وہ اپنا عہدہ چھوڑنے پر راضی نہیں ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے تسلیم کیا ہے کہ وہ وزیر اعظم کے لئے منی لانڈرنگ کر رہے ہیں، انہوں نے اسحاق ڈار کو منی لانڈرنگ کے لئے ہی وزیر خزانہ بنایا ہوا ہے جبکہ نیشنل بینک کا سربراہ بھی منی لانڈرنگ کر رہاہے، اسحاق ڈار اور نیشنل بینک کا سربراہ وزیر اعظم کے لئے منی لانڈرنگ کر رہے ہیں ، جب ملک کا سربراہ ملک کے عوام کا پیسہ بیرون ملک منتقل کرے گا تو وہ ملک کو ترقی کی جانب کیسے لے کر جائے گا؟ وزیر اعظم قوم کو بتائیں کہ کیا آپ نے فیصلہ کرلیا ہے کہ عزت سے زیادہ چوری کا پیسا عزیز ہے؟ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیرمین نے کشمیر کی جدو جہد آزادی میں شریک طالبات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب ہم کشمیری آزادی کی سانسیں لیں گے، انہوں نے لوڈشیڈنگ پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک میں ہر جگہ سے خبر آرہی ہے کہ پانی اور بجلی نہیں۔سب کو پتا لگ گیا ہمارے عظیم ملک پر کتنا ظلم ہورہا ہے، انہوں نے جلسے کے شرکائ کو شہباز شریف کے تین نام رکھنے کا آپشن بھی دیا اور جلسے کے شرکائ سے رائے کے بعد ان کا نام ڈرامہ شریف رکھ دیا۔ سرگودھا کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نے مجھے مشورہ دیا کہ سرگودھا نہ جا? وہاں کے لوگ غیر سیاسی ہیں مگر میں یہاںلوگوں کو بیدار کرنے آیا ہوں۔ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں میری قوم میں احساس دیا،دنیا کی کوئی بھی طاقت اس قوم کو ہرا نہیں سکتی جب تک اس قوم کے اندر ہارنے کو خوف موجود نہ ہوں، قوم کو کرپٹ عناصر کے خلاف جیت کے جذبے کے تحت میدان میں اترنا ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain