پشاور(ویب ڈیسک) پاکستان میں مغل بادشاہت نہیں چلے گی، آصف زرداری نے نعرہ لگا دیا، کہتے ہیں اس بار دھاندلی نہیں ہونے دیں گے، ڈرنے والے نہیں، سی پیک صوبوں سے ہٹ کر اسلام آباد چلا گیا، خیبر پختونخوا میں آگ لگی ہوئی ہے، عمران خان کو ناں خان کہہ دیا۔صوبائی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب میں سابق صدر نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا، بولے ملک کی معاشی حالت ٹھیک نہیں، نوٹ پر نوٹ چھاپے جا رہے ہیں، حکمران سمجھتے ہیں کہ مغل بادشاہت قائم رہے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک کا خواب خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے لئے دیکھا لیکن منصوبہ اسلام آباد چلا گیا۔ آصف زرداری نے مزید کہا کہ سیاستدانوں کو پتہ ہی نہیں کہ خیبر پختونخوا میں کیا آگ لگی ہوئی ہے؟ سابق صدر نے کہا کہ جنگلا بسیں اور ٹرینیں بنانے سے ووٹ نہیں ملیں گے، اس بار دھاندلی نہیں چلے گی۔
آصف زرداری نے کپتان پر بھی کڑی تنقید کی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پچھلی بار پیپلز پارٹی نے مہم نہیں چلائی تھی، اس بار کونے کونے میں جائیں گے، ڈرنے والے نہیں، آنکھ میں آنکھ ڈال کر دیکھیں گے۔