Tag Archives: Asif

کیا چین نے سی پیک کیلئے دیا40ارب ڈالرقرض واپس مانگا تھا ؟ حقا ئق سامنے آگئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)چینی سفارت خانے نے سی پیک کے تحت 40 ارب ڈالر قرض چین کو واپس کرنے کی رپورٹس بے بنیاد قرار دے دیں۔چینی سفارت خانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سی پیک چین اور پاکستان کے درمیان معاشی تعاون کا ایک اہم منصوبہ ہے اور سی پیک کے تمام منصوبے دونوں ملکوں کے درمیان اتفاق رائے کی بنیاد پر ہیں۔ سفارتخانے کے بیان میں کہاگیا کہ سی پیک کے تحت 22 قلیل المدتی منصوبے مکمل ہو چکے یا زیر تعمیر ہیں اور ان منصوبوں کی لاگت 18.9 ارب ڈالر ہے جو کہ انفراسٹرکچر کی تعمیر اورتوانائی سے متعلق ہیں۔چینی سفارت خانہ نے بتایا کہ انفراسٹرکچر کے منصوبوں کیلئے پاکستان کو 5.874 ارب ڈالر رعایتی قرضہ دیا گیا اور حکومت پاکستان اس قرض کی واپسی 2021 سے شروع کریگی۔چینی سفارت خانے کے مطابق چینی کمپنیوں اور شراکت داروں نے توانائی کے شعبہ میں 12.8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جس میں سے 9.8 ارب ڈالر کمرشل بینکوں سے تقریباً 5 فیصد شرح سود پر لیے گئے اور حکومت پاکستان نے اس قرض کی واپسی سی پیک کے تحت نہیں کرنی۔چینی سفارت خانہ کا جاری کردہ بیان میں کہنا ہے کہ چینی حکومت نے ایکسپریس ایسٹ بے گوادر کیلئے بغیر سود قرض فراہم کیا ہے، چینی حکومت نے روزگار کے منصوبوں کیلئے گرانٹ فراہم کی ہے، پاکستان صرف 6.017 ارب ڈالر قرض واپس اور اس پر سود ادا کریگا۔چینی سفارت خانے کے مطابق وزیراعظم کے دورہ چین میں دونوں ملکوں نے سی پیک کی تکمیل کے عزم کا اعادہ کیا اور 8 ویں جے سی سی اجلاس میں سماجی، اقتصادی جوائنٹ ورکنگ گروپ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔چینی سفارتخانے نے بتایا کہ چین سی پیک کیلئے پاکستانی عوام کی حمایت کو سراہتا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ سی پیک چین پاکستان کیلئے ایک اہم منصوبہ ہے۔

چیف جسٹس سمیت دیگر ججوں کو یرغمال بنانے کی کوشش ،پولیس اور رینجرز پہنچ گئی

لاہور(آن لائن)لاہورہائیکورٹ میں ملتان بار کے صدر شیرزمان قریشی کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران وکلاء نے چیف جسٹس عدالت پر دھاوا بول دیا ،عدالت کا درواز توڑ دیا، ججوں کو یرغمال بنا لیا گیا ، ججوں کو بچانے اور وکلاء کو منتشر کرنے کیلئے پولیس اور رینجرز میدان کود پڑھے ، آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج سے وکلاء کی درگت بنائی۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ نے ملتان بار توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ فل بینچ نے منگل کوملتان ہائی کورٹ بار کے صدر شیر زمان کو ہر حال میں گرفتار کرکے  پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران لاہور ہائی کورٹ بار اور دیگر اضلاع کے وکلا ہائی کورٹ پہنچ گئے اور ہنگامہ آرائی شروع کردی جبکہ سیکیورٹی پر تعینات ایک پولیس اہلکار کو بھی پھینٹی لگادی۔وکلا کی ہنگامہ آرائی کے پیش نظر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری لاہور ہائیکورٹ میں موجود ہے ۔ پہلے مرحلے میں پولیس کی سیکیورتی تعینات کی گئی ہے جبکہ اگلے مرحلے یعنی چیف جسٹس کی عدالت کے باہر رینجرز کے دستے تعینات کیے گئے ہیں۔ وکلا نے جی پی او چوک اور احاطہ عدالت میں شدید ہنگامہ آرائی کی ہے جبکہ کچھ مشتعل وکلا نے چیف جسٹس کی عدالت کو جانے والے راستے کا گیٹ بھی توڑ دیا ہے۔ پولیس اور رینجرز کی سخت سیکیورٹی کے باعث وکلا نے پولیس پر پتھراؤ کردیا،احتجاجی وکلا کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی جس پر وکلا مزید مشتعل ہوگئے جس کے بعد پولیس نے واٹر کینن کا بھی استعمال کیا۔ پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کیے جانے پر وکلا بکھر گئے تاہم اب دوبارہ سپریم کورٹ رجسٹری لاہور کے باہر اکٹھے ہوگئے ہیں۔ احتجاج کے دوران وکلا نے ایک عام آدمی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جسے بچانے والے دو پولیس اہلکاروں کو بھی وکیلوں کے عتاب کا شکار بننا پڑا۔خیال رہے کہ چند روز قبل ہائی کورٹ ملتان بینچ میںجسٹس قاسم خان کیس کی سماعت کر رہے تھے کہ اس دوران شیر زمان قریشی اور معزز جج کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد وکلا نے کمرہ عدالت کے باہر لگی جج کے نام کی تختی کو اکھاڑ کر پیروں تلے روندا۔دوسری جانب چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منصور علی خان نے عدالتی تقدس مجروح کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ملتان بار کے صدر شیر زمان قریشی کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

پاکستان میں مغل بادشاہت نہیں چلے گی۔

پشاور(ویب ڈیسک) پاکستان میں مغل بادشاہت نہیں چلے گی، آصف زرداری نے نعرہ لگا دیا، کہتے ہیں اس بار دھاندلی نہیں ہونے دیں گے، ڈرنے والے نہیں، سی پیک صوبوں سے ہٹ کر اسلام آباد چلا گیا، خیبر پختونخوا میں آگ لگی ہوئی ہے، عمران خان کو ناں خان کہہ دیا۔صوبائی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب میں سابق صدر نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا، بولے ملک کی معاشی حالت ٹھیک نہیں، نوٹ پر نوٹ چھاپے جا رہے ہیں، حکمران سمجھتے ہیں کہ مغل بادشاہت قائم رہے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک کا خواب خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے لئے دیکھا لیکن منصوبہ اسلام آباد چلا گیا۔ آصف زرداری نے مزید کہا کہ سیاستدانوں کو پتہ ہی نہیں کہ خیبر پختونخوا میں کیا آگ لگی ہوئی ہے؟ سابق صدر نے کہا کہ جنگلا بسیں اور ٹرینیں بنانے سے ووٹ نہیں ملیں گے، اس بار دھاندلی نہیں چلے گی۔
آصف زرداری نے کپتان پر بھی کڑی تنقید کی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پچھلی بار پیپلز پارٹی نے مہم نہیں چلائی تھی، اس بار کونے کونے میں جائیں گے، ڈرنے والے نہیں، آنکھ میں آنکھ ڈال کر دیکھیں گے۔

انٹیلی جنس ایجنسی کے خلاف پروپوگینڈا بے بنیا د ہے

راولپنڈی (ویب ڈیسک )فوج اورحساس اداروں سے متعلق اعتزازاحسن کی بیان بازی پرترجمان پاک فوج کاردعمل سامنے آگیا ہے۔سوشل میڈیا کی ویب سائٹ میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ اعلیٰ ملکی انٹیلی جنس ادارے کے خلاف ہرزہ سرائی بےبنیادہےایسی بیان بازی گمراہ کن اورغیرمنصفانہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج کی ساکھ کسی شک وشبہ سےبالاترہے۔