تازہ تر ین

سوشل میڈیا پر پاک افواج کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کیلئے بُری خبر چوہدری نثار میدان میں آگئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے سوشل میڈیا پر پاک افواج کو تنقید کا نشانہ بنانے کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے کو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ وزیرداخلہ چوہدری نثار نے سوشل میڈیا پر پاک افواج کو تنقید کا نشانہ بنانے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ مخصوص مقاصد کے لئے پاکستان کے منظم اور باعزت ادارے کونشانہ بنانا تشویشناک ہے اورآئین کے تحت ملکی سیکیورٹی کے معاملات اورمتعلقہ اداروں پرتنقید نہیں کی جاسکتی۔وفاقی وزیرداخلہ نے سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے کو کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے کیوں کہ آزادی اظہار کی آڑ میں پاک فوج یا اس کے افسران کی تضحیک ناقابل قبول ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain