لاہور (خصوصی رپورٹ) آئی جی پنجاب کی تعیناتی کا معاملہ حل‘ گورنر پنجاب نے آرڈیننس جاری کر دیا۔ گورنر سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق آرڈر 2002کے تحت آئی جی پنجاب کی تعیناتی نیشنل سیفٹی کمیشن کے تحت ہوتی تھی۔ اس معاملہ کو اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے عدالت عالیہ میں چیلنج بھی کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب محمدرفیق رجوانہ کی جانب سے جاری آرڈیننس کی روشنی میں آئی جی پنجاب کی تعیناتی میں نیشنل سیفٹی کمیشن کا رول ختم کر دیا گیا ہے اور اب آئی جی پنجاب کی تعیناتی کا حق حکومت پنجاب کے پاس آ گیا ہے۔ نئے آرڈیننس کا اطلاق فوری ہو گا۔
آئی جی پنجاب تعیناتی