تازہ تر ین

بلاول ،آصفہ, کون الیکشن لڑے گا؟, زرداری کا بڑا اعلان

پشاور (خبرنگار) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان اور نواز شریف کا شو ختم ہوگیا ہے، جوش سے نہیں بلکہ ہوش سے پارٹی چلے گئی ، میں چاہتا ہوں کہ غریب اور کسان کا بیٹا میرا وزیر ہو،فاٹا کے صوبے میں ضم ہونے سے اسے گورنر اور صدر کی غلامی سے نجات ملے ،میاں صاحب نے اگر فاٹا کو صوبے میں ضم نہ کیا تو وعدہ کرتا ہوں میں فاٹا کو صوبے میں ضم کرونگا۔پشاورمیں قبائلی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ جوش سے نہیں بلکہ ہوش سے پارٹی چلے گئی ۔ ہم نے فاٹا کےلئے جو کیا وہ آپ کے سامنے سے ہے ،، میں چاہتا ہوں کہ غریب اور کسان بیٹا میرا وزیر ہو ، بےنظیر کارڈ سے اب بھی لوگ فائدہ اٹھارہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ فاٹا کا انضمام دس سال بعد ہونا چاہے لیکن میں کہتا ہوں کہ فاٹا کا آج صوبے میں انضمام نہ ہوا تو کب ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب نے اگر فاٹا کو صوبے میں ضم نہ کیا تو وعدہ کرتا ہوں کہ میں فاٹا کو صوبے میں ضم کرونگا۔انہوں نے کہا کہ میں کارکنوں کی وجہ سے دشمنوں کی آنکھوں میں آنکھیںڈالتا ہوں ۔میں فاٹا کا ضرور دورہ کرونگا ، فاٹا میں جلد پارٹی کا سیکرٹیریٹ بنایا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں اس بار میں بلاول اور آصفہ میدان میں ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سی پیک پختونخوا اور بلوچستان کےلئے بنایا تھا اسلام آباد کےلئے نہیں ،انہوں نے کہا کہ عالمی میڈیا بھی سی پیک میں کمیشن خوری پر شور مچارہا ہے ، انہوں نے کہا کہ کپتان ڈرائنگ رومز سے جلسیاں کرتا ہے ، اگر عوام کی خدمات کرنی ہے تو جیل سے کوئی نہیں ڈرتا، عمران خان اور نواز شریف کا شو ختم ہوگیا ہے۔ آصف علی زرداری نے فاٹا میں پیپلز پارٹی کا سکرٹریٹ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نااہل ہے، اس سے کوئی امید نہ رکھیں۔ مغل بادشاہ یہ غلط سمجھتے ہیں کہ وہ نہیں جائیں گے، اگر عوام مشکل میں ہو گی تو حکمران بھی مشکل میں ہوں گے۔ اب صرف نواز نہیں بلکہ سب کا شو ختم ہو گیا، اس مرتبہ میں، بلاول اور آصفہ سب میدان میں ہوں گا اور حکومت بنا کر دکھائیں گے۔ ہم نے سی پیک، اسلام آباد، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان کیلئے نہیں آپ کیلئے بنایا ہے۔تفصیلات کے مطابق پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ منظور کیا اور خیبرپختونخواہ کو آپ کے ساتھ مل کر شناخت دی۔ پیپلز پارٹی نے فاٹا کے فنڈز تین ارب سے بڑھا کر 19 ارب کئے۔بینظیر بھٹو کے نام پر م نے کارڈز جاری کئے جس سے بہنوں بیٹیوں کا فائدہ ہوا۔ موجودہ حکومت سے امید مت رکھیں کیونکہ یہ نااہل ہیں، ہم آ کر فاٹا اصلاحات نافذ کریں گے کیونکہ فاٹا کو گورنر کا غلام نہیں دیکھنا چاہتے اور یہ خواہش ہے کہ فاٹا میں بھی سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ ہو۔ انہوں نے کہا کہ میں اکیلا کمزور ہوں اور لوگوں کی طاقت مجھے آگے بڑھائے گی جبکہ کارکنوں کی طاقت نے ہی مجھے 13 سال جیت کٹوائی ہے اور انہی کی وجہ سے ہی دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھتا ہوں۔ آج جو بچے دیکھ رہا ہوں، وہ آج کے نہیں کل کے ووٹر ہیں اور انہیں پارٹی کا جھنڈا لے کر نکلنا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain