تازہ تر ین

پاکستانی سرزمین پر”چین“ کا قبضہ, اہم شخصیت کا حیران کُن بیان

اسلام آباد، کراچی(نمائندگان خبریں) پیپلز پارٹی کے رہنما سید نوید قمر نے کہا ہے کہ سی پیک سے پاکستان کی سرزمین پر چین کا قبضہ ہو جائے گا۔ پاکستان کی سرزمین پر زراعت چینی کریں گے تو پاکستانی کسان کہاں جائیں گے۔ گزشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نوید قمر نے کہا کہ سی پیک منصوبے میں پاکستان کے صرف ایک منصوبے کو اہمیت دی جا رہی ہے لیکن پھر بھی پاکستان پیپلز پارٹی سی پیک کی حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت پاکستان کی زمینوں پر چینی زراعت کریں گے، اگر چینی پاکستان کی سرزمین پر چینی زراعت کریں گے تو پاکستان کے اپنے کسان کدھر جائیں گے، سی پیک سے پاکستان کی زمینوں پر چین کا قبضہ ہو جائے گا۔ سی پیک سے مقامی لوگوں کو فائدہ ملنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کا معاملہ پارلیمنٹ میں زیر بحث آتا تو تنازعات پیدا نہ ہوتے سی پیک حکومت نے سیاسی قیادت کو اعتماد میں لینا چاہیئے۔ سی پیک بڑا منصوبہ ہے، مستقبل کی نسلوں کی بقاءکا منصوبہ ہے۔ سی پیک پر عوام کے خدشات دور ہونے چاہیئں۔ نوید قمر نے کہا کہ چین سی پیک منصوبے کو خود سکیورٹی فراہم کرے گا یہ بھی ایک سوال ہو گا کہ سی پیک کو کیا پاکستان سکیورٹی نہیں دے سکتا؟ سی پیک منصوبے کے حوالے سے حکومت کو وضاحت دینی چاہیئے انہیں تو سی پیک پر اختلافات برقرار رہیں گے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹرسعید غنی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) اور پی ٹی آئی والے ایک دوسرے کے بارے میں آدھا سچ بول رہے ہیں مکمل سچ یہ ہے کہ غیرملکی فنڈنگ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کے خلاف استعما ل ہوئی ہے۔ 1977ءمیں قائدعوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کے خلاف غیرملکی سرمایہ استعمال ہوا تھا اور اسامہ بن لادن نے بھی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے خلاف نواز شریف کو خطیر رقم فراہم کی تھی۔ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ اسامہ بن لادن سے ملنے والی رقم کا خمیازہ قوم آج تک شدت پسندی اور دہشتگردی کی صورت میں بھگت رہی ہے۔ سابق وزےر مملکت انصاف و پارلےمانی امور مہرےن انو ر راجہ نے کہاہے کہ عام انتخاب میں دھاندلی نہیںہونے دیں گے ، ن لےگ والوںکو عام انتخاب کے نتائج تبدےل کرنے نہیں دیں گے ، انہوں نے کہاکہ گزشتہ عام انتخاب میں مسلم لےگ ن نے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا اور عوام کی رائے کو ہیرا پھیر ی کرکے تبدےل کیا ، وقت نے ثابت کیا کہ ن لیگ نے عام انتخاب میں دھاندلی کی اور اس حوالے سے آصف علی زرداری نے جو کہا ہے وہ بالکل درست ہے ،انہوں نے کہاکہ ن لےگ تو پنجاب میں شکست کھا گئی تھی لےکن ن لےگ نے راتوں رات نتائج تبدیل کئے، اب عوام انتخابی نتائج تبدیل نہیں ہونے دیں گے ، عوام اپنی رائے کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے گاڈ فادر میں مرکزی کردارادا کرنے والے اداکار الپچینو کو نواز شریف سے بہتر اداکار قرار دیدیا، نجی ٹی وی پروگرام کے دوران پانامہ لیکس پر دیئے گئے نواز شریف کے بیانات اور دوسری جانب فلم گاڈ فادر میں مرکزی کردار کے عدالت میں دیئے گئے بیانات دکھائے گئے تو شازیہ مری نے کہا کہ الپچینو کو نواز شریف سے بہتر اداکار قرار دیا، شازیہ مری نے کہاکہ آئی سی جے کے پینل سے ایک بھارتی جج موجود ہے جو بڑا اہم نکتہ ہے، ہماری حکومت بھی کام کرتی ہوتی تو آج ہمارا بھی عالمی عدالت کے پینل میں جج موجود ہوتا، پاکستان کی قومی سلامتی عالمی عدالت نے طے نہیں کرنی، کراچی میں پانی کے مسئلہ کی ذمہ دار بھی وفاقی حکومت ہے، پی ایس پی اسلام آباد چلے ہم بھی ساتھ دینگے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain