تازہ تر ین

حکمران ہمارا ”پاورشو“ دیکھ کر خوفزدہ, اب چین سے نہیں بیٹھیں گے

کراچی(کرائم رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال اور ڈاکٹرصغیر سمیت پی ایس پی کے دیگر رہنماﺅں کو رات گئے رہا کر دیا گیا۔ رہائی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ حکمران پی ایس پی کا اجتماع دیکھ کر خوفزدہ ہو گئے۔ 48 گھنٹوں کے دوران آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔رہائی کے بعد پاکستان ہاﺅس پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال نے کہا کہ کارکن ریڈ زون میں داخل ہی نہیں ہوئے تھے۔ خواتین اور بچوں پر شیلنگ کی گئی، ظلم کے باوجود کارکنوں نے امن کا مظاہرہ کیا۔ پرامن احتجاج پر کارکنوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں کے کہا وہ اڑتالیس گھنٹے میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ زرداری صاحب کی حکومت کرپٹ ہے۔ موجودہ حکمرانوں سے بڑا کوئی ڈکٹیٹر نہیںہے۔ عوام نے جو شمع روشن کی اس کی روشنی سندھ کے ہر گھر میں جائے گی۔ کارکنوں نے حکمرانوں پرلرزہ طاری کر دیا۔ حکمرانوں کا ہمیشہ ڈیل کرنے والے لوگوں سے واسطہ پڑا ہے، وہ اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے، اب چین سے نہیں بیٹھنے دوں گا۔ مصطفی کمال نے سندھ حکومت کے رویے کی مذمت کرنے پر وزیر داخلہ چودھری نثار کا شکر ادا کیا۔اس سے پہلے تھانہ کلا کوٹ سے مصطفی کمال کو رہا کیا گیا۔ مصطفی کمال کی رہائی سے پہلے تھانہ کلاکوٹ میں صوبائی وزیر ناصر حسین سندھ حکومت کا پیغام لے کر پہنچے۔ دونوں رہنماﺅں میں مکالمے کے بعد پی ایس پی چیئرمین کی رہائی عمل میں آئی۔ کارکنوں نے مصطفی کمال کی گاڑی پر پھول نچھاور کر کے ان کا شاندار استقبال کیا اور نعرے لگائے۔قبل ازیں مصطفی کمال، رضا ہارون، اور ڈاکٹرصغیر سمیت دیگر رہنماﺅں و کارکنوں کو حراست میں لیکر کلاکوٹ تھانے منتقل کردیا، جہاں کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اورحکومت مخالف نعرے بازی کی گئی۔کلاکوٹ تھانے ملاقات کے لیے پاک سرزمین کی خواتین رہنما اور مرکزی رہنما آصف حسنین کے ساتھ پی ٹی آئی رہنما علی زیدی بھی پہنچے اور حراست میں لیے گئے رہنماﺅں سے ملاقات کی اور واقعے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے رہائی کا مطالبہ کیا۔اس دوران سندھ حکومت کی جانب سے مذاکرات کے لیے صوبائی وزیر ناصر شاہ، ڈی آئی جی ساﺅتھ کے ہمراہ کلاکوٹ تھانے پہنچے اور مذاکرات کے بعد پولیس نے پی ایس پی رہنماﺅں مصطفی کمال، ڈاکٹر صغیر، رضا ہارون سمیت دیگرکارکنوں کو رہا کردیا۔ مصطفی کمال نے رہائی کے بعد تھانے کے باہر کارکنان سے گفتگو میں کہا کہ ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔اس موقع پر صوبائی وزیر ناصر شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رہائی کسی ڈیل کے بغیر عمل میں آئی ہے اور تمام مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain