تازہ تر ین

کراچی سے خیبر تک تاریخ پھر دہرائی جائیگی, چین کیا کریگا؟ ,بھارت کو سانپ سونگھ گیا

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں) کراچی سے پشاور تک ریلوے مین لائن ون کی اپ گریڈیشن کیلئے پاکستان اور چین کے درمیان معاہدے پر دستخط کر دئیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چین میں ہونے والی فریم ورک ایگریمنٹ پر دستخط کی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق معاہدے کے تحت خیبرپختونخوا، پنجاب اور سند ھ میں ریلوے مین لائن ون کی اپر گریڈیشن کی جائے گی جبکہ اس میں بلوچستان کا تھوڑا سا علاقہ بھی شامل ہو گا۔ چینی کمپنی اور انجینئرز منصوبے کے تمام تکنیکی امور پر کام کریں گے اور انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ یہ منصوبہ جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے تکمیل کی مدت ایک سال مقرر کی گئی ہے تاہم چین نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اس پر تیزی سے کام کرتے ہوئے اسے جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کریں گے اور پوری منصوبہ بندی کی جائے گی تاکہ ایک 9 یا10 مہینوں میں مکمل کر لیا جائے۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے بھی منصوبے کی جلد از جلد تکمیل کیلئے تمام تر تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ چین کا پاکستان کیلئے ایک اور تحفہ ہے اور اسے کم سے کم وقت میں مکمل کرنے کیلئے بھرپور تعاون کریں گے۔ وزیراعظم محمد نوازشریف کے دورہ چین کے دوران دونوں ممالک کے درمیان گوادر ماسٹر پلان سمیت اربوں ڈالر کے مختلف معاہدوں پر دستخط کر دیئے گئے ۔پیر کو وزیراعظم نوازشریف کے دورہ چین کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں جن میں پاکستان اورچینی ریلوے کے مابین ایم ایل ون منصوبے اور اپ گریڈیشن کے ڈیزائن کے کمرشل معاہدے سمیت گوادر ایسٹ بے کی تعمیر اور گوادر اسمارٹ سٹی معاہدے پر دستخط کیے گئے۔پاکستان کی جانب سے سعد رفیق اور چین کے وزیر ٹرانسپورٹ لی ڑیاو¿ پنگ نے وفود کی قیادت کی جبکہ گوادر اسمارٹ سٹی معاہدے پر جی ڈی اے کے چیئرمین ثناءاللہ زہری اور سیکرٹری شہریار نے دستخط کئے۔ گوادر ایسٹ بے 6 رویہ شاہراہ ہوگی جس کے ساتھ ریلوے ٹریک بھی ہوگا، گوادر ایسٹ بے بندر گاہ کے ایک طرف سے شروع ہو کر دوسری جانب سے باہر جائے گی جس کے باعث بندرگاہ پر سامان کی نقل و حمل تیز ہو جائے گی۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے پیر کو بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے موقع پر گول میز اجلاسوں میں شرکت کی جس میں کانفرنس میں شریک دیگر عالمی راہنماﺅں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مربوط ترقی کے لئے قریبی شراکت داری کے امکانات کا جائزہ لیا گیا ۔ گول میز اجلاسوں کا موضوع باہمی شراکت داری کو زیادہ موثر بنانے اور مربوط ترقی کے لئے رابطوں کا فروغ اور تعاون منتخب کیا گیا۔بیجنگ میں یانچی لاکی کے بین الاقوامی کانفرنس سینٹر میں منعقدہ مذاکرے میں وزیراعظم محمد نواز شریف کے علاوہ چین کے صدر ژی جن پنگ اور دیگر سربراہان مملکت و حکومت نے بھی شرکت کی۔بی آر ایف کے دوسرے روز پیر کو عالمی راہنماﺅں نے ورکنگ لنچ میں بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ پاکستان پرامن ہمسائیگی و باہمی رابطوں کی پالیسی پر گامزن ہے اور مشترکہ، مساوی و جامع ترقی پر یقین رکھتا ہے، علاقائی تعاون سے ہی خطے میں کشیدگی اور تنازعات میں بھی کمی ہوگی جب کہ علاقائی اقتصادی تعاون موجودہ اور مستقبل کی نسلوں کو فائدہ پہنچائے گا، بیلٹ اینڈ روڈ منصوبوں کے آغازسے خطے اورقومیں ایک دوسرے سے جڑ گئی ہیں، اقتصادی تعاون میں اضافہ، علاقائی کشیدگی اورتنازعات میں کمی ہوگی، ایشیا اور افریقا میں بنیادی ڈھانچے اورصنعتی تعاون پرپہلے ہی کام شروع ہوچکا ہے، ون بیلٹ ون روڈ روابط معاشی رجحانات کونئی شکل دے رہے ہیں،منصوبوں سے نئے اقسام کے کاروبارجنم لے رہے ہیں۔ پیر کوچین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ بیلٹ روڈ فورم کی گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہہمیں طویل مدتی تعاون کےلئے جامع حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے، ایشیائی انفراسٹرکچر بینک اور بریٹن ووڈز انسٹی ٹیوشن باہمی تعاون کو بڑھانے میں کردار ادا کریں، انہوں نے کہاکہ گوادر کی تعمیر و ترقی تیزی سے جاری ہے، گوادر کی بندرگاہ مشرق مغرب اورجنوبی ایشیا کو آپس میں جوڑے گا اور اس کے ذریعے افریقی اور یورپی منڈیوں تک رسائی حاصل ہوگی۔ ہم نے مختصر وقت میں سی پیک کے تحت منصوبوں پر کام کیا، یہ منصوبہ نئی سپلائی اور مواصلاتی زنجیر تخلیق کرے گا اور بہت جلد گوادر وسیع مواقع کا شہر بن جائے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان پرامن ہمسائیگی و باہمی رابطوں کی پالیسی پر گامزن ہے اور مشترکہ، مساوی و جامع ترقی پر یقین رکھتا ہے، علاقائی تعاون سے ہی خطے میں کشیدگی اور تنازعات میں بھی کمی ہوگی جب کہ علاقائی اقتصادی تعاون موجودہ اور مستقبل کی نسلوں کو فائدہ پہنچائے گا۔ون بیلٹ ون روڈ کے منصوبے پر چین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ منصوبہ درحقیقت انسانیت کے نئے دور کا آغاز ہے، جس کے ذریعے غربت اورپسماندگی کے خاتمے میں مدد ملے گی، یہ منصوبہ غریب ملکوں کو امیر ممالک کے ساتھ جوڑے گا، ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ آدھی دنیا کے معیشیتوں کےلئے کشش کا باعث ہے، یہ منصوبہ تعاون بڑھانے کے مواقع تلاش کرنے کا بہترین موقع ہے تاہم اس منصوبے کے علاوہ بھی ممالک اور اقوام کے ساتھ مذاکرات کی ضرورت ہے، ہمیں طویل مدتی تعاون کےلئے جامع حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے، ایشیائی انفراسٹرکچر بینک اور بریٹن ووڈز انسٹی ٹیوشن باہمی تعاون کو بڑھانے میں کردار ادا کریں۔انہوں نے کہاکہ،اقتصادی تعاون میں اضافہ موجودہ اورمستقبل کی نسلوں کے لیے فائدہ مند ہے۔وزیراعظم نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اقتصادی تعاون میں اضافے سے علاقائی کشیدگی اورتنازعات میں کمی ہوگی۔ چین کے صدر شی چن پنگ نے کہا ہے کہ ہم کسی قسم کے سیاسی مقاصد کو لے کر آگے نہیں جارہے‘ ہم پوری دنیا کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں‘ عالمی معیشت کو لاحق خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹناچاہتے ہیں‘ ون بیلٹ ون روڈ وژن سے دنیا کے تمام ممالک مستفید ہ وں گے‘ منصوبے سے تجارت کو مزید فروغ ملے گا‘ خطے میں معاشی خوشحالی آئے گی‘ چین تعاون کے ذریعے ترقی کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے‘ ترقیاتی منصوبوں کے لئے پالیسی تعاون فراہم کریں گے۔ پیرکو بیجنگ میں میڈیا کانفرنس سے خطاب میں بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے مشترکہ اعلامیہ کے اہم نکات بیان کرتے ہوئے صدر شی چن پنگ نے کہا کہ ون بیلٹ ون روڈ فورم میں دنیا کی اعلیٰ قیادت شریک ہے۔ فورم کے ذریعے دنیا کو مثبت پیغام پہنچا ہے۔ ہم پوری دنیا کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ عالمی معیشت کو لاحق خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنا چاہتے ہیں۔ ون بیلٹ ون روڈ وژن سے دنیا کے تمام ملک مستفید ہوں گے۔ روڈ فورم خطے کی معاشی ترقی میں تیزی لائے گا۔چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں کوئی ملک تنہا ترقی نہیں کرسکتا ، تمام ممالک آپس کے تنازعات پرامن طریقے اور باہمی مذاکرات سے حل کریں ، ون بیلٹ ون روڈ خوشحالی کا عظیم منصوبہ ہے ، ہم ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرکے ترقی کر سکتے ہیں ۔ بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے دوسرے ا سیشن گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر شی جن پنگ نے کہا آج کے دور میں کوئی ملک تنہا ترقی نہیں کرسکتا ، ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ خوشحالی کا عظیم منصوبہ ہے


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain