سیون شریف (نیو ز ڈیسک ) سہون میں حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار کے احاطے سے مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق مشکوک شخص کو مزار کے گولڈن گیٹ کے اندرونی احاطے سے گرفتار کیا گیا، جس کے پاس سے پاکستانی اور افغان کرنسی برآمد ہوئی ہے۔ پاکستانی کرنسی پر کراس کانشان لگاہواہے۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مشتبہ شخص کے پاس سے 4 افراد کی تصاویر بھی برآمد ہوئی ہیں۔





































