لاہور(نیوزایجنسیاں)انٹرنیشنل کیریئر کی آخری سیریز کو تاریخی فتح سے شاندار بنانے والے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے قائد مصباح الحق نے مداحوں اور کرکٹ کمیونٹی کی جانب سے ملنے والی عزت افزائی کو زندگی کا یادگار ترین لمحہ قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ ”سات سال تک پاکستان ٹیم کی قیادت میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ اپنے مداحوں اور ساتھی پلیئرز کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میرے لیے اس دن کو خاص بنایا۔“ایک اور ٹوئٹ میں مصباح نے لکھا کہ ”کرکٹ کمیونٹی اور دنیا بھر سے اپنے مداحوں کی جانب سے ملنے والی محبت اور عزت افزائی پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، میں اسے اپنی زندگی کی ایک بہت بڑی کامیابی سمجھتا ہوں۔